Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

چہرے کی جلد حسین بنانے کا آسان طریقہ

Now Reading:

چہرے کی جلد حسین بنانے کا آسان طریقہ
جلد

صحت مند جلد آپ کو جاذب نظر اور پرکشش بناتی ہے، آپ کی جلد صاف ستھری ہو گی تو ہر شخص خود بخود آپ کی طرف کھنچا چلا آئے گا۔

ہمارے ملک کی خواتین اپنی صحت اور خوبصورتی بر قرار رکھنے اور اس میں اضافہ کرنے کے لیے کوئی خاص محنت اور توجہ صرف نہیں کرتیں، اگر چہ نوجوانی میں لڑکیاں اپنے حسن کے نکھار کے لیے بڑے جتن کرتی ہیں ،لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ شادی کے بعد وہ اپنی صحت اور خوبصورتی کی طرف کوئی توجہ نہیں دیتیں اور بس گھر کے کام کاج کرنے میں اپنی زندگی گزار دیتی ہیں۔

کاہلی ،بے کاری اور سستی ایسی صفتیں ہیں جو انسان کو ناکارہ کر دیتی ہیں۔پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں عورتیں کاہلی کا زیادہ شکار ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کی جوانی تیس برس کے اندر اندر ختم ہو جاتی ہے۔

کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ بظاہر تو اس کی وجہ حد سے زیادہ آرام طلبی، غیر متوازن غذا اور حفظ صحت کے اصولوں سے بے تو جہی ہے لیکن اگر غور کیا جائے تو اس کی کچھ معاشرتی اور نفسیاتی وجوہ بھی سامنے آئیں گی۔

نہارمنہ پانی پیناصحت کیلئےکیساہے؟

Advertisement

حسن اور دل کشی میں اضافے کے لیے یہ بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی غذا کا جائزہ لیں اور ان میں مناسب ترامیم کریں۔

یاد رکھیں کہ غذا کا حسن اور صحت سے بڑا گہرا تعلق ہے، ہلکی پھلکی ورزش کے ساتھ اپنی غذا پر بھی توجہ دیں زیادہ مرچ مسالے والے کھانے آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ہوتے ہیں اس لئے ہلکی مرچ اور ہلکے نمک والے کھانے کھائیں، گوشت زیادہ مقدار میں استعمال نہ کریں، مچھلی ، مرغی، انڈے وغیرہ کے زیادہ استعمال سے خون میں فاسد مادے بڑھ جاتے ہیں جو جلد پر دانوں کی صورت میں اُبھرتے ہیں۔

سبزیوں کا استعمال آپ کی صحت اور حسن کے لیے بالکل مناسب ہے، جلد کی خوبصورتی کے لیے اور چہرے کا رنگ نکھار نے کے لیے پھلوں کے رس اور سبزیوں کا سوپ پینا بہت مفید ہے۔

موسم کے مطابق کوئی بھی سبزی لیں اور اسے چھیل کر کاٹ لیں، اس میں تھوڑا مکھن ڈال کر ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں، پکنے کے دوران اس میں پانی بھی ڈال دیں اور نمک،پسی ہوئی سیاہ مرچ اور تھوڑی سی شکر بھی شامل کردیں۔

بعض نسوانی شکایات کی وجہ سے بھی جلد متاثر ہوتی ہے۔ہاضمے کی خرابیوں اور غذائی بے اعتدالیوں کے باعث بھی جلد کی ساخت متاثر ہو سکتی ہے۔اس لیے اپنی غذا کا بھی خیال رکھیے،روزانہ ورزش کیجئے اور صبح ہی صبح اٹھ کر تازہ ہوا میں گہری گہری سانسیں لیں،اس ترکیب سے آپ کا خون صاف رہے گا اگر آپ کسی نسوانی شکایت میں مبتلا ہیں تو مستند طیبہ سے رجوع کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
خبردار!!! ’ویپنگ‘ کرنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر آگئی
پلاسٹک کے ننھے ذرات جسم کے اندر جانے سے کیا ہوتا ہے؟ نئی تحقیق نے سب کو حیران کردیا
عمر بڑھنے کے باوجود خود کو جوان رکھنا چاہتے ہیں تو یہ طریقہ آزمائیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر