Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین میں کوروناوائرس سےبچنےکیلئے80کلینکل ٹرائلز

Now Reading:

چین میں کوروناوائرس سےبچنےکیلئے80کلینکل ٹرائلز
Advertisement

چین میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد اس کےعلاج کے لیے لگ بھگ 80 طبی آزمائشیں جاری ہیں جنہیں سائنسی زبان میں کلینکل ٹرائلز کہا جاتا ہے۔ تاہم ان میں سے بعض طبی آزمائشوں میں تعطل کا سامنا بھی ہے۔

چین میں پھیلنے والےمہلک وائرس کوCOVID-19 کا نام دیاگیا ہے جس کی ویکسین بنانے کی کوششیں جاری ہیں، اب تک کورونا وائرس سے1،873ہلاکتیں ہوچکی ہیں، صرف چین میں ہی مہلک وائرس  نے 50ہزار سے زائد افراد کو مبتلا کررکھا ہے۔

چین میں طبی آزمائشوں کے دوران ہزاروں سال قدیم روایتی نسخوں، جڑی بوٹیوں سے لے کر جدید طبی ادویہ اور طریقہ کار پر غور کیا جارہا ہے۔ اب تک کورونا وائرس کا مؤثر علاج سامنے نہیں آسکا ہے۔ لیکن بین الاقوامی ماہرین نے چینی کاوشوں پر تبصرہ کرتے ہوئے حد درجہ احتیاط کا مشورہ دیا ہے کیونکہ اس کے بعد ہی کوئی دوا سامنے آسکے گی۔

عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) سے وابستہ سائنسداں سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ چینی تجربات پر ان کی نظر ہے اور وہ اس کےلیے رہنما ہدایات (پروٹوکولز) وضع کررہے ہیں تاکہ اسے فوری طور پر دنیا بھر کی ان تجربہ گاہوں میں بھی بھیجا جاسکے جہاں کورونا وائرس کے علاج کا کام جاری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ اس وقت چین 600 افراد پرتحقیق کررہا ہے لیکن اگر سائنسی تدابیر اور ضابطوں کا خیال نہیں رکھا گیا تو یہ ساری محنت اکارت چلی جائے گی۔ اس میں کنٹرول گروپ، نتائج، مریضوں کی بحالی یا صحت مزید بگڑنے کی ساری تفصیلات شامل کرنا بہت ضروری ہے۔

Advertisement

ڈبلیو ایچ او کی رہنما ہدایات بہت تفصیلی لیکن قابلِ عمل ہیں جنہیں دنیا بھر کے ماہرین استعمال کرکے کورونا وائرس کے دو یا تین مؤثر ترین علاج تجویز کریں گے اور اس کی توثیق عالمی ادارہ برائے صحت کرے گا۔ چین نے کہا ہے کہ اس نے اپنے کلینکل ٹرائلز کا ایک ڈیٹابیس بنا رکھا ہے جس کے مختلف پہلوؤں پر بھی غورکیا جارہا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک تجربے میں ایچ آئی وی کی ادویہ کورونا وائرس کے خلاف مؤثر ثابت ہوئیں اور ان سے دو اینزائم بلاک ہوئے جو وائرس کی تعداد بڑھانے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ دوسری جانب 760 افراد پر جاری ایک اور طبی آزمائش اپریل تک مکمل کرلی جائے گی۔

اس کے علاوہ اسٹیم سیل کے ذریعے بھی کورونا وائرس کے علاج کی کوششیں جاری ہیں۔ توقع ہے کہ اگلے چند ماہ میں کورونا وائرس کے مؤثر علاج کی کوئی خوشخبری مل سکے گی۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناخن گوشت میں دھنس جانے کا باعث بننے والی عام وجوہات کون سی ہیں؟
نوجوانوں میں مائیگرین فالج کی ایک اہم علامت ہوسکتی ہے، تحقیق
گھروں میں استعمال ہونے والے عام کیمیکلز صحت کے لیے مضر قرار
خوردنی تیل کا بار بار استعمال ، دل و دماغ کے لیے مضر قرار
دوران حمل ماں کی غذا بچے کے چہرے کے خدوخال کا تعین کر سکتی ہے، تحقیق
فالج کا خطرہ بڑھنے کی ایک اور علامت دریافت!
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر