Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

روایتی علاج اور ٹوٹکے بھی آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتے

Now Reading:

روایتی علاج اور ٹوٹکے بھی آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتے
روایتی علاج اور ٹوٹکے بھی آپ کو کورونا وائرس سے محفوظ نہیں رکھ سکتے

کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ، سوشل میڈیا گروپ  کے افراد کو مختلف مشورے ، “ٹوٹکے” اور گھریلو علاج سوجھ رہے ہیں۔

 موجودہ وباء کے پیش نظر بہت سے قارئین خوف و ہراس میں مبتلا ہیں۔ بعض افراد اس وبا کے بڑے نقصان سے بچنے کے لئے اپنی اپنی رائے کے ذریعے  گھریلو ٹوٹکوں کا سہارا لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں اس وبا٫ کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ کوویڈ ۔19 انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے، قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) نے جمعہ کی شام ایران اور افغانستان کے ساتھ سرحدوں بند کرنے، سفری پابندیوں اورعوامی اجتماعات پر پابندی سمیت بہت سے اقدامات متعارف کرائے۔

جبکہ سائنس دانوں کو یہ سمجھنے کے لئے جدوجہد کر نی پڑ رہی ہے کہ یہ وائرس کیسے کام کرتا ہے، بہت سے بے چین پاکستانیوں نے انفیکشن کی روک تھام کے لئے اپنے نکات اور چالوں کو استعمال  کرنا شروع کردیا ہے۔

چند افراد کا  کہنا ہے کہ تمباکو نوشی ایک خطرنا ک عمل ہے جو پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے، اوریہی وجہ ہے جو کورونا وائرس کا سبب بن رہی ہے۔

Advertisement

  ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کم سے کم 20 سیکنڈ تک اچھِی طرح سے ہاتھ دھونا اس وائرس کے خلاف سب سے مضبوط دفاع ہے۔

دوسری جانب  پیاز طاقتور اینٹی بائٹک اشیا٫ کی حیثیت سے گھریلو علاج کے ٹوٹکوں  کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ مظفر پاشا، ایک میڈیکل طالب علم نے کہا کہ میری دادی  پیاز کے ساتھ ابلا ہوا پانی پینے پر زور دیتی ہیں۔ “انہوں نے کہا کہ یہ وائرس سے لڑے گا کیونکہ پیاز قوت ِ مدافعت  بٹرھانے کے لئے مفید ہے ۔”

کروناوائرس وضو سےدورہوسکتاہے،چینی ڈاکٹرحیران

لیکن کچھ صارفین کے مطابق  یہ سب ٹوٹکے اس انفیکشن  کو ٹھیک نہیں کر سکتے، جن میں سے ایک صارف ڈاکٹر مہرین مجتبیٰ کے مطابق ، تاہم ، “یہ ایک وائرل انفیکشن ہے، پیاز کی کوئی مقدار، کیلونجی (سونف) یا کلونجی ملی چائے، گرم  پانی سے غسل، شراب نوشی، اس وائرس سے نہیں بچا سکتے ۔”

کچھ دوسرے سوشل میڈیا  پر وائرل ہونے والے  ٹوٹکوں میں سوئمنگ اس وائرس سے نجات دلا سکتی ہے،  کیوں کہ افواہوں کے مطابق پانی میں موجود کلورین وائرس کو ہلاک کرتی ہے۔

لیکن ڈاکٹر مجتبیٰ اس سے متفق نہیں ہیں۔انہوں نے کہا ، “وائرس ناک ، منہ کی چپچپا جھلیوں کے ذریعے خون کے بہاؤ میں داخل ہوتا ہے اور اسی وجہ سے سوئمنگ پولز میں کلورین ہوتا ہے ، گرم پانی کے حمام کسی کو بھی انفیکشن سے نہیں روک سکتے ہیں۔”

Advertisement

دیگر عام نکات میں یہ یقین شامل ہے کہ سگریٹ نوشی کرنا بھی شامل ہے کہ جیسے یہ مچھروں کو دور کرتا ہے اس سے یہ وائرس کو بھی دور کردے گا۔

تاہم ، اس طرح کام  کرنے سے یہ وائرس ختم  نہیں ہوتا ہے۔ تو اگر آپ بیمار ہیں تو دوسروں کو متاثر ہونے سے بچانے کے لئے گھر پر ہی رہیں۔ اگر آپ  کو بخار، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کا سامنہ کرنا پڑرہا ہے تو اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر