Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

حاملہ خواتین خود کواور بچے کوکورونا سے کیسے بچائیں؟

Now Reading:

حاملہ خواتین خود کواور بچے کوکورونا سے کیسے بچائیں؟

عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر ماہر نسواں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو کورونا وائرس سے جاری دنیا بھر میں کشیدہ صورتحال سے لڑنے، اپنی اور بچے کی صحت کے لیے کچھ اضافی اقدامات کرنے ہوں گے۔

امیریکن سینٹر فور ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریوینٹیشن ’ سی ڈی سی‘ اور رائل کالج آف اوبسٹیٹریاٹک اینڈ گائیناکولوجسٹ کے مطابق کورونا وائرس ایک نئی وبا ہے جس کی حاملہ خواتین سے متعلق تا حال کوئی ریسرچ نہیں کی گئی ہے مگر اس وبا کے دوران حاملہ خواتین کچھ اضافی بچاؤ کے اقدامات کرتے ہوئے اس وبا سے خود اپنے بچے کی صحت کی حفاظت کر سکتی ہیں ۔

ماہر نسواں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین خود کی صفائی پر زیادہ سے زیادہ دھیان دیں اور جیسے اس وبائی بیماری سے بچاؤ کے لیے عام عوام کو احتیاطی تدابیر بتائی جا رہی ہیں ان پر عمل کریں۔

سوشل ڈسٹینسنگ پر عمل کرتے ہوئے دوسروں سے فاصلہ رکھیں اور ملنا جلنا یا کسی کے گھر آنا جانا بند کر دیں خاص کر ان سے فاصلہ رکھیں جنہیں زکام یا فلو کی شکایت ہے۔

اپنے روٹین چیک اپ ملتوی کر دیں اور اسپتال جانے سے اس وقت تک گریز کریں جب تک ایمر جنسی محسوس نہ کریں یا آپ کا ڈاکٹر خود آپ کو نہ بلائے۔

Advertisement

ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک کی گئی تحقیق کے مطابق حاملہ خواتین میں کوئی خاص علامات نہیں پائی گئی ہیں ، حاملہ خواتین میں بھی تشخیص انہیں علامات کی بنیاد پر کی جا رہی ہے جیسے کہ دوسرے افراد مگر امیون سسٹم کمزور ہونے کی وجہ سے حاملہ خواتین کا اس وائرس کا شکار بننا آسان ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواتین زیادہ خراٹے لیتی ہیں یا مرد؟ نئی تحقیق نے سب واضح کردیا
ہمیشہ جواں نظر آنا چاہتے ہیں تو یہ معمولی ساعمل اپنائیں
خواتین معالج سے علاج موت کے خطرے کو کم کرتا ہے، تحقیق
بے وقت کی بھوک میں کیا کھائیں، جو صحت بڑھائے
کافی پینے کے ان نقصانات سے واقف ہیں؟
40 دن صرف مالٹے کا جوس پینے والی خاتون کے ساتھ اچانک کیا ہوا؟ ڈاکٹر حیران
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر