عرب اتحاد نے یمن میں دوہفتےکےلیےمکمل اورجامع جنگ بندی کااعلان کیاہے،جنگ بندی کااعلان کورونا وائرس کی وجہ سےپیداہونےوالےبحران کے پیش نظرکیاگیاہے۔
عرب میڈیارپورٹس کےمطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کاکہناہےکہ یمن میں جنگ بندی آج جمعرات 9 اپریل سےرات 12 بجےسے دو ہفتےکےلیےنافذ کردی گئی ہے۔ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جاسکتی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کےوزیرمملکت برائےخارجہ امورانورقرقاش نےسعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کی جانب سے یمن میں دوہفتوں کے لیےفائر بندی کو ایک دانش مندانہ اورذمے دارانہ فیصلہ قراردیا ہے۔
قرار التحالف بقيادة المملكة العربية السعودية الشقيقة، بوقف إطلاق النار في اليمن ولمدة أسبوعين قرار حكيم ومسؤول، فمع الدعوات المتكررة للحل السياسي تبرز المخاوف من وصول فيروس كورونا ليعقد الأزمة الإنسانية المستمرة. قرار مهم لا بد من البناء عليه إنسانيا وسياسيا.
Advertisement— د. أنور قرقاش (@AnwarGargash) April 9, 2020
ٹوئٹ کرتےہوئےقرقاش نےکہاکہ “سیاسی حل کے لیےباربارسامنےآنےوالی آوازوں کےبیچ کورونا وائرس کے حوالےسے اندیشے نمایاں ہورہےہیں۔ اس سےفی الوقت جاری انسانی بحران پیچیدہ ہوجائےگا”۔
خیال رہےکہ یمن میں جنگ بندی کےلیےاقوام متحدہ کی طرف سےمتعدد بارمتحارب فریقین، یمن کےحوثی باغیوں اور یمنی حکومت سےاپیل کی گئی تھی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News