Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا؟ محقیقین نےپتہ لگالیا

Now Reading:

کورونا وائرس کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا؟ محقیقین نےپتہ لگالیا
5 افراد

دنیا بھر میں چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک ترین کورونا وائرس نے ہزاروں افراد کو موت کی نیند سلا دیا ہےاور لوگوں کے دل  ودماغ میں ایک خوف طاری ہو چکا ہے۔

کورونا وائرس کے پھیلتے ہی سائنسدانوں کی جانب سے اس وائرس کا خاتمہ کرنے والی ویکسین بنانے کے لیے دن رات کوششیں کی جا رہی ہیں جب کہ سائنسدان اس وائرس سے متعلق دیگر مختلف پہلوؤں پر بھی تحقیق کررہے ہیں۔

برطانیہ میں سائنسدانوں کی جانب سے ایک تحقیق کی گئی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ یہ وائرس پلاسٹک، دھات، فضا اوردیگر سطحوں پر کتنی دیر تک زندہ رہ سکتا ہے۔

حال ہی میں امریکی سائنسدانوں کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں یہ بات پتہ چلی ہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے جانے کے بعد بھی یہ وائرس اس کمرے میں کئی گھنٹوں تک موجود ہوتا ہے۔

سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مریضوں کے جانے کی کافی دیر بعد بھی اس جگہ کی فضاء میں وائرس پایا گیا۔

Advertisement

امریکی سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا وائرس اسپتال کے کوری ڈور، مریضوں کے کمرے جب کہ ایسے کمرے جہاں اسٹاف کا مسلسل آنا جانا لگا ہوتا ہے وہاں بھی پایا گیا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف نیبراسکا کے محققین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ میڈیکل ورکرز کا حفاظتی لباس پہننا کتنا ضروری ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 42 ہزار سے زائد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گردن توڑ بخار کیا ہے؟ احتیاط اور علاج
ہائی ہیلز پہننے کے 5 فائدے جنہیں آپ نہیں جانتے
فالج، ہارٹ اٹیک اور دیگر امراض قلب کو ہمیشہ خود سے دور رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت اپنالیں
پاکستان دنیا کے 90 فیصد سگریٹ پیدا کرنے والے 9 غریب ممالک میں شامل
جلد کے زخم اور آنتوں کے درمیان گہرے تعلق کا انکشاف
سائنسدانوں نے لمبی اور صحت مند زندگی کا راز ڈھونڈ نکالا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر