Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاڑکانہ کا ہر مسئلہ میرا مسئلہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

Now Reading:

لاڑکانہ کا ہر مسئلہ میرا مسئلہ ہے، بلاول بھٹو زرداری
وفاقی بجٹ

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کا ہر مسئلہ میرا مسئلہ ہے اور ہم ہر مسئلے کو حل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں  پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ضلع لاڑکانہ کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر  بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاڑکانہ شہر دنیا میں ایک اہم سیاسی و تاریخی حیثیت رکھتا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ لاڑکانہ کے مسائل کے حل کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ہر مسئلے کو حل کریں گے۔

Advertisement

ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں پی پی پی سپاف، یوتھ، کلچر، ہاری اور ڈاکٹرز سمیت مختلف ونگز کے عہدیداران نے  شرکت کی جبکہ ضلع لاڑکانہ کی تمام ذیلی تنظیموں کے صدور موجود، تمام تعلقہ کے آفس ہولڈرز بھی شریک ہوئے۔

واضح رہے اس سے قبل پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے گندم پیدا کرنے والے ملک کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنادیا ہے۔

آٹے کے بحران سے صدر مملکت لاعلم

انہوں نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر آٹے کا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری یہ بھی کہا تھا کہ عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نوازنے کے لئے آٹے کا بحران پیدا کیا ہے، حکومت کے گودام آٹے سے بھرے ہوئے ہیں مگر عام آدمی کو سپلائی نہیں دی جارہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت گندم کے بحران کی مکمل ذمہ دار ہے اور عمران خان کے نوٹس لینے سے کام نہیں چلے گا، سلیکٹڈ وزیراعظم بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت نے گندم پیدا کرنے والے ملک کو گندم درآمد کرنے والا ملک بنادیا ہے۔وفاقی حکومت 40 ہزار میٹرک ٹن گندم افغانستان بھیج کر آٹے کا بحران جان بوجھ کر پیدا کیا۔عمران خان نے اپنے مخصوص دوستوں کو نوازنے کے لئے آٹے کا بحران پیدا کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ایشیائی ترقیاتی بینک کی کلائمٹ فنانسنگ 23.6 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
سگریٹ ٹیکس میں اضافے سے فروخت میں کمی کا رجحان
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر