Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرتوانائی امتیازشیخ نےایس ایس پی شکارپورکوقانونی نوٹس بھجوادیا

Now Reading:

وزیرتوانائی امتیازشیخ نےایس ایس پی شکارپورکوقانونی نوٹس بھجوادیا
وزیر توانائی

وزیر توانائی نےایس ایس پی شکارپورکوچودہ روز میں معافی مانگنےکاقانونی نوٹس بھجوادیاہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے ایس ایس پی ڈاکٹررضوان کو قانونی نوٹس بھجوادیاجس میں کہا گیاہےکہ ایس ایس پی 14 روز میں معافی مانگیں یاعدالتی کارروائی کا سامنا کریں۔

 امتیازشیخ کی جانب سےبھیجےگئےنوٹس کےمتن میں کہا گیا ہےکہ آپ نے مجھ پرجوالزامات لگائےثابت کریں یا معافی مانگیں۔

قانونی نوٹس میں ایس ایس پی شکارپور کے خلاف1 ارب روپے ہرجانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

امتیاز شیخ کےمطابق ایس ایس پی شکارپورنےبےبنیاد الزامات لگا کر میرے  خاندان کی ساکھ کو نقصان پہنچایاہے  ۔

Advertisement

نوٹس کےمتن میں کہا گیا کہ ایس ایس پی نے سیاسی مخالفین سے مل کرمیرے خلاف سازش کی، ڈاکٹر رضوان کی تعیناتی کے بعد میرےضلع میں بدامنی بڑھی، ایس ایس پی کے پاس شواہد موجود تھے تو کارروائی کیوں نہیں کی۔

 واضح  رہے کہ گزشتہ ہفتے ایس ایس پی شکار پور ڈاکٹر رضوان نے خفیہ  رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ شکارپور میں خرابی امن کے ذمےدار سردار اور بااثر سیاسی افراد ہیں۔

خفیہ  رپورٹ میں صوبائی وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ شکارپورمیں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کاانکشاف کیاگیاتھا۔

ارپورٹ کےمطابق شیخ سیاسی مخالفین کودبانےکےلیےکرمنل ونگ کااستعمال کرتےہیں اورصوبائی وزیرنےجرائم پیشہ افراد کے ذریعے سیاسی مخالف شاہ نواز کے بیٹے کو قتل کرایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
زیرحراست ملزم کی ہلاکت؛ سابقہ ایس پی کلفٹن نیئرالحق براہ راست قتل کامرکزی ملزم قرار
وزیراعلٰی سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر اظہار افسوس
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ایئرچیف ظہیراحمدبابرسدھوسے ملاقات
بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
سگریٹ ساز کمپنیوں کا کاروبار و تجارت کی آڑ میں بنیادی قواعد و ضوابط سے انحراف
سگریٹ پر فیڈرل ڈیوٹی بڑھانے کے فیصلے سے ریونیو میں نمایاں اضافہ، کھپت میں کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر