Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج

Now Reading:

بھارتی آرمی چیف کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے، ترجمان پاک فوج
ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی آرمی چیف   کا بیان  معمول کی ہرزہ سرائی   کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل نے بھارتی آرمی چیف کے آزاد کشمیر کے حوالے سے بیان پر بیان پر رد عمل  دیتے ہوئے کہا بھارتی آرمی چیف   کا بیان  معمول کی ہرزہ سرائی   ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا آزاد کشمیر میں فوجی کارروائی کا بیان معمول کی ہرزہ سرائی ہے اور وہ اپنے لوگوں کو خوش کرنے کے لیے ایسے بیان دے رہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ پاک فوج، بھارت کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

واضح  رہے کہ  گذشتہ روز بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے  نےکشمیر  کے حوالے سے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا  تھا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔

نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  نئے بھارتی آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نراوانے  کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے  اور اس حوالے سے پارلیمنٹ میں پہلے سے قرارداد موجود ہے ۔

بھارتی آرمی چیف کے بیان کا کوئی ثبوت نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

Advertisement

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا  تھا کہ اس حوالے سے کئی سالوں سے پارلیمانی قرارداد موجود ہے کہ پورا جموں اور کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔

جنرل منوج مکنڈ نے کہا  تھا کہ اگر پارلیمنٹ چاہے اور ہمیں اس قسم کا کوئی حکم ملے تو بھارتی فوج پاکستان کے کشمیر کے حصول کے لیے کارروائی کرے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی  بھارت کے سابق آرمی جنرل جنرل بپن راوت اس طرح کی گیدڑ بھپکیاں دیتے رہے ہیں ۔

گذشتہ برس اکتوبر میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے دعویٰ کیا  تھا کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکست دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کابلوچستان اورکےپی میں شدیدبارشوں سےجانی ومالی نقصان پراظہارافسوس
ملک میں مقیم غیر ملکی شہریوں کی حفاظت کویقینی بنانےکیلئے پُرعزم ہیں، دفترخارجہ
اسلام آبادکےتجارتی مرکزبلیوایریامیں پٹرول ٹینکرمیں آگ لگ گئی
سپارک کا 10اسٹک والے سگریٹ پیک کی منظوری کے معاملے پر اظہارِ تشویش
اسلام آبادہائیکورٹ کے6ججزکےخط کےمعاملےپراہم پیشرفت
پاکستان مئی میں آئی ایم ایف کےساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے پرامیدہے، وزیرخزانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر