Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صحافی عبدالعزیز میمن کا قتل، 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

Now Reading:

صحافی عبدالعزیز میمن کا قتل، 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب

صحافی عبدالعزیز میمن کے قتل پر وزیراعظم عمران خان نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے اگللے 72 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجرموں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے محراب پور میں صحافی عزیز میمن کے قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

لاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عزیز میمن کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عزیز میمن کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں، ہر مقتول کے ورثاء کا غم میں سمجھ سکتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا کی آزادی اور صحافیوں کے تحفظ پر پیپلز پارٹی کا ہمیشہ واضح موقف رہا ہے اور صحافیوں کی تحفظ کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش گزشتہ روز محراب پور میں نہر سے ملی تھی جبکہ ان کی گردن پر چینل کے مائیک کا تار بندھا ہوا تھا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ کھوجی کتوں کی مدد سے شواہد ملے ہیں کہ صحافیوں کو جھاڑیوں میں یرغمال بناکر تشدد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے کیمرا مین اویس قریشی کے بیان میں بھی تضاد ہے جبکہ مقتول صحافی کے بھائی نے بھی قتل میں کیمرا مین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کردیا۔

علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ باقاعدہ مقدمہ کل محراب پورتھانے میں درج کروایا جائے گا۔

Advertisement

صحافی کے قتل پر صحافی تنظیموں کی جانب سے سکھر، پڈعیدن اور ٹنڈو محمد خان میں احتجاجی مظاہرے کیے اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نوجوان ملک میں قیمتی زرمبادلہ کمانے میں اہم کردار اداکر سکتے ہیں، وزیراعظم
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کر دی
آرمی چیف عاصم منیر کی جانب سے شہیدکسٹمزحکام کو بھرپور خراج عقیدت
گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم کا شکار افراد میں موٹر سائیکل اور چیک تقسیم
خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، تین دہشت گرد جہنم واصل
ملک میں آئین کی بالادستی ہونی چاہیے، حافظ نعیم الرحمان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر