Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر خارجہ اور ملائشین ہم منصب کا وبائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ  

Now Reading:

وزیر خارجہ اور ملائشین ہم منصب کا وبائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ  
ملائشین ہم منصب
Advertisement

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ملائشین ہم منصب حشام الدین حسین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں کرونا عالمی وبائی چیلنج اور اس سے نمٹنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر تبادلہ ء خیال کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کا موجودہ عالمی وبائی صورت حال سمیت اہم امور پر مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ  بھی کیا ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر حشام الدین حسین کو مبارکباد دی جبکہ اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے ملایشیا میں ہونیوالے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس عالمی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے ملایشین حکومت کی طرف کیے گئے بروقت اقدامات کو سراہا جبکہ اس مشکل گھڑی میں، ملائشیا میں مقیم پاکستانیوں کا خصوصی خیال رکھنے پر ملایشیا کے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا

وزیر خارجہ نے موجودہ وبائی تناظر میں ، کمزور معیشتوں کو درپیش شدید مشکلات کے پیش نظر، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ترقی پذیر ممالک کے واجب الادا قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ کی تجویز  اور س وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے اپنے ملائشین ہم منصب کو آگاہ کیا۔

عبدالحفیظ شیخ کی جاپان کے سفیر سے ملاقات، کورونا وباء کی صورتحال پر تبادلہ خیال

Advertisement

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ سے انہیں اپنے وسائل، اس عالمی وبائی چیلنج سے نمٹنے اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے کیلئے استعمال کرنے کا موقع میسر آئے گا  جس پر ملائشین وزیر خارجہ نے قرضوں کی ری سٹرکچرنگ سے متعلق، وزیر اعظم عمران خان کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس معاملے کو جی 20 ممالک کے ساتھ اٹھانے کا عندیہ دیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری، گذشتہ 8 ماہ سے بدترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں

شاہ محمود قریشی  نے یہ بھی کہا کہ ایک  طرف جب دنیا اپنی توجہ، اس عالمی وبائی چیلنج کی طرف مرکوز کیے ہوئے ہے بھارت ڈومیسائل سے متعلقہ قواعد و ضوابط کو تبدیل کر کے مقبوضہ کشمیر میں آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے درپے ہے جو نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے بھی منافی ہے ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے بچانے کیلئے عالمی برادری کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگا ۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکی ذخائر کو کوڑیوں کے بھاؤ فروخت نہیں ہونے دیں گے،مریم نواز
صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کیلئے یونیسیف کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور
پاکستان میں عید کب ہوگی؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا اہم بیان آگیا
شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
پاکستان کا بشام دہشتگرد حملے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
وزیراعظم سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر