Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی

Now Reading:

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان پہنچ گئی
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم سخت سیکیورٹی حصار میں لاہور پہنچ گئی
Advertisement

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے مہمان ٹیم پاکستان پہنچ گئی ۔ ائیرپورٹ پرپاکستانی کرکٹ بورڈ حکام نے بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

بنگلادیش کی 15 رکنی کرکٹ ٹیم کی قیادت محموداللہ کررہے ہیں جو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام نے بنگلادیشی ٹیم کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا جنہیں سخت سیکیورٹی میں ائیرپورٹ سے ہوٹل لے جایا گیا۔ ٹیم کی آمد پر ہوٹل کو مختلف بینرز لگا کر سجادیا گیا ۔ مہمان ٹیم کو ہوٹل پہنچنے پر گلدستے پیش کئے گئے۔

 اس موقع پر پی سی بی حکام نے مہمان کھلاڑیوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کئےمہمان ٹیم کی آمد کے موقع پر لاہور ائیر پورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے تھے ۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1220052892607971328

مہمان  ٹیم کل دوپہر قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔

Advertisement

 کپتان محمود اللہ ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کریں گے،بنگلہ دیش ٹیم میں محمود اللہ کپتان ،تمیم اقبال خان ،سومیا سرکار شامل نعیم شیخ، نجم الحسین شانتو، لٹن کمار داس، ایم ڈی مٹھن الامین حسین ، روبیل حسین اور حسن محمود،   عفیف حسین ، مہدی حسن ، مستفیض الرحمن ، شفیع الاسلام ٹیم کا حصہ ہیں۔

خیال رہے کہ  بنگلادیشی ٹیم لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 24 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا جب کہ دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بابر اعظم کو دوبارہ کپتان بنائے جانے کا امکان
پی سی بی چیئرمین کی زیر صدارت رات گئے اہم اجلاس
بڑا استعفیٰ آگیا
سلیکشن کمیٹی نے کپتان کے حوالے سے تجاویز محسن نقوی کو بھجوادیں
ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ کا ریکارڈ ساز مقابلہ، کئی ریکارڈز ٹوٹ گئے
متحدہ عرب امارات، معاہدے کی خلاف ورزی پر عثمان خان کے خلاف تحقیقات شروع
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر