Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

Now Reading:

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
پاکستان انڈر 19

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم زمبابوے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 38 رنز سے شکست دے کر آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل  میں پہنچ گئی۔

پوچیف اسٹروم میں آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ بی  کے میچ میں  زمبابوے نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں  محمد حارث کی جار حانہ اننگز کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 294رنز بنائے۔

محمد حارث نے 48 بالز پہ 81 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ قاسم اکرم 54 اور فہد منیر 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

زمبابوے کی جانب سے ڈی گرانٹ نے 3 جبکہ ایم شمبا،ایس نڈلیلا،ڈی میئرس اور ٹی نینگانی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی  پوری ٹیم 46.3اوور میں 256رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، ثناء میر ڈراپ

زمبابوے کی جانب سے ایم شمبا58 اور میڈھیویر53رنز بناکر نمایاں رہے۔ ان کے علاہ کپتان ڈی میئرس39 اور ٹگویٹے23 رنز بناسکے۔

پاکستان کی جانب سے طاہر حسین اور عباس آفریدی نے 3،3 جبکہ عامر علی اور قاسم اکرم نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

محمد حارث کو جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ انڈر 19ورلڈ کپ میں  یہ پاکستان  کی مسلسل دوسری کامیابی  ہے اور اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے گروپ بی سے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

Advertisement

پاکستان اپنا آخری گروپ میچ 24 جنوری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا  جو پہلے ہی کوارٹرفائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے پنجاب پولیس کے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات مکمل
ایف پی سی سی آئی نے وویمن چیمبرز کی ممبر شپ فیس میں 50 فیصد کمی کر دی
قومی بیٹر اعظم خان گھٹنے اور کالف مسل کی تکلیف میں مبتلا
ویمنز ون ڈے، سری لنکن ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی
نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ مواقع دیں گے، بابر اعظم
پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز، کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر