Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سام سنگ کی’’منفردالماری ‘‘گھریلوصارفین کےلئےدستیاب

Now Reading:

سام سنگ کی’’منفردالماری ‘‘گھریلوصارفین کےلئےدستیاب
سام

 اگرآپ  مصروفیات  کی وجہ سےکپڑے استری اورڈرائیرنہیں کرسکتےہیں توکوئی بات  نہیں ، آپ  کےگھر میں رکھی’’ یہ منفردالما ری‘‘ ہی  یہ کام کرے گی۔

جنوبی کورین کمپنی سام سنگ کو ویسے تو اسمار ٹ فونز، ٹیلی ویژن یا فریج وغیرہ کے لیے زیادہ جانا جاتا ہے مگر اس کی نئی ڈیوائس کسی جادو سے کم نہیں۔

جنوبی کورین  کمپنی  سام سنگ کی یہ جادوئی الماری واشنگ مشین اور ڈرائیر جیسی مشینوں کا  کام ایک  ساتھ کرے  گی۔

’’ائیر ڈریسر‘‘ نامی یہ انوکھی ڈیوائس گزشتہ سال ستمبر میں برلن میں ہونے والی آئی ایف اے ٹیکنالوجی نمائش کے دوران متعارف کرائی گئی تھی مگر اب اسے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

ائیرڈریسرمیں کپڑوں کوسرف یا دیگر کیمیکلز کے بغیر ہی صاف کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی خراب استری کو بھی ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

یہ بنیادی طور پر ایل جی اسٹائلر سے ملتی جلتی الماری ہے جو گھر میں کپڑوں کی ڈرائی کلیننگ میں مدد دیتی ہے۔

سام سنگ

بس اپنے کپڑوں کو اس الماری کے اندرلٹکائیں اور پھر اسٹیمنگ یا ہیٹنگ سسٹم سے ان کو صاف کرلیں۔

ائیر ڈریسر میں ایک جیٹ ائیر سسٹم اور ائیر ہینگرز سپورٹ موجود ہے جو کپڑوں میں جمع ہونے والی گرد کو تیز ہوا کے ذریعے نکال دیتے ہیں، جبکہ جیٹ اسٹیم سسٹم کپڑوں کی صفائی کا کام کرکے ڈرائی کلین کردیتا ہے۔

اس الماری میں ایک ایسا فلٹر بھی ہے جو کپڑوں میں موجود بو کو ختم کرکے انہیں خوشبودار بناتا ہے۔

کمپنی کے مطابق زیادہ درجہ حرارت والے دھویں کو استعمال کرکے اس میں کپڑوں کو جراثیموں سے پاک بھی کیا جاسکتا ہے، جبکہ اسے گھر میں کسی بھی جگہ رکھ کر استعمال کیا جاسکتا ہے

Advertisement

کمپنی کے مطابق اس کی مدد سے 4 وائرسز کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے جن میں فلو اور ہارپس  بھی شامل ہیں۔

ائیرڈریسر کو برطانیہ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 2 ہزار پاﺅنڈز (4 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واٹس ایپ صارفین کے لئے اچھی خبر
ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ’ایپل‘ نے اپنا منفرد مقام کھو دیا
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کو کتنا ٹیکس پی ٹی اے کو دینا ہوگا؟ جانیے
یوٹیوب پر اشتہارات کو بلاک کرکے ویڈیوز دیکھنا ناممکن
سام سنگ کا اپنے صارفین کے لئے بڑا اعلان
آئی فون بنانے والی کمپنی "ایپل" کو اب تک کا بڑا دھچکا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر