Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران: یوکرینی مسافر طیارہ گرانے میں ملوث کئی افراد گرفتار

Now Reading:

ایران: یوکرینی مسافر طیارہ گرانے میں ملوث کئی افراد گرفتار
ایران

ایران میں یوکرینی مسافر طیارے  کو غلطی سے میزائل  مارکر گرانے میں ملوث  متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی عدلیہ نے کہا ہے کہ گذشتہ ہفتے تہران کے قریب یوکرینی  مسافر طیارے کو  حادثاتی طور پر مار گرانے کے جرم میں کئی لوگوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی  کا کہنا ہے کہ طیارہ گرانے کی وسیع پیمانے پر تفتیش کی جائے گی اور اس ضمن میں کچھ افراد کو گرفتار  بھی کیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کتنے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی ان کی شاخت ظاہر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ عدلیہ کی جانب سے یہ اعلان ایرانی صدر حسن روحانی  کے طیارے کو حادثاتی طور پر مار گرائے جانے کی مکمل تحقیقات کے لئے ایک خصوصی عدالت قائم کرنے کے  اعلان کے فوری بعد سامنے آیا ہے۔

Advertisement

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ یوکرینی طیارے کو مار گرائے جانے کے ’المناک واقعے‘ کی جامع تحقیقات ہوں گی اور اس واقعے میں ملوث تمام ذمہ دار افراد کو سزائیں دی جائیں گی۔

ایران کا یواکرائنی طیارہ مار گرانے کااعتراف

حسن روحانی نے عدلیہ سے مطالبہ کیا تھا ایک خصوصی عدالت کی تشکیل دے جس میں سینیئر جج اور بہت سے ماہرین کو شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ ایک عام اور معمول کا معاملہ نہیں ہو گا بلکہ پوری دنیا کی نظریں اس خصوصی عدالت پر ہوں گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ یہ ایک نہ بھولنے والی غلطی تھی۔صرف ایک فردِ واحد طیارہ گرنے کا ذمہ دار نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی افواج کی جانب سے غلطی کا اعتراف ایک پہلا اچھا قدم ہے۔ ہم لوگوں کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ایسا پھر نہیں دوہرایا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ آٹھ جنوری کو تہران ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے کے آٹھ ہی منٹ بعد یوکرینی  مسافر طیارہ کریش کرگیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ابتدا میں  ایران کی جانب سے طیارہ گرنے کے واقعے کو حادثہ قرار دیاگیاتھا تاہم 11 جنوری کو ایران نے اعتراف کرتے ہوئے اسے ’انسانی غلطی‘ قرار دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر