Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں شدید سردی، مختلف شہروں میں برف باری

Now Reading:

سعودی عرب میں شدید سردی، مختلف شہروں میں برف باری
سعودی عرب میں شدید سردی، مختلف شہروں میں برف باری

سعودی عرب کے مختلف شہر ان دنوں  سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ مکہ مکرمہ  اور س کے اطراف میں بھی شدید سردی کا راج ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہر موسمیات صالح الشیخی کا کہنا ہے کہ ‘آئندہ چند روز تک طائف میں شدید سردی رہنے کا امکان ہے’۔

طائف کا درجہ حرارت آج بروز جمعہ کو ایک ڈگر سینٹی  گریڈ  رہا   اور کل بروز   ہفتہ کو بھی  ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا ۔  جبکہ ‘ الشفا’ میں پارہ منفی 3 تک پہنچ گیا ہے جو مکہ ریجن میں سب سے کم ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق  رواں برس سردی کی غیر معمولی لہر نے سعودی عرب کو  اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ سرد ہواؤں کا ہر طرف راج ہے۔

خیال  رہے کہ مکہ میں درجہ حرارت 11 ڈگری جبکہ جدہ میں کم سے کم 15 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب اردن کی سرحد کے قریب واقع تبوک کے سعودی باشندوں نے سوشل میڈیا پر برف میں ڈھکی ہوئی مملکت کے صحراؤں کے جبڑے گرنے کی ویڈیوز شیئر کیں۔

سعودی عرب کے شمال اور مشرقی خطے کے صحراؤں میں   سن 2016 کے موسم سرما میں برف باری ہوئی  تھی، لیکن اس طرح کا واقعہ پورے خطے میں کم ہی دیکھنے کو ملتا  ہے۔

لیکن اب  سال  20 20  کے آغاز  ہی  میں  جمعرات سے  ہی  تبوک کے شمالی علاقوں میں برف باری کا آغاز ہو گیا ہے۔

اس ضمن میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے شاہراہوں اور نشیبی مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ، ریاض ، مشرقی ریجن اور جازان کے بعض علاقوں میں گہری دھند چھانے کا امکان ہے لہٰذا شاہراہوں پر سفر کرنے والے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر