Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین میں گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج

Now Reading:

اسپین میں گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج
اسپین میں گلوریا نامی سمندری طوفان نے تباہی مچا دی، نظام زندگی مفلوج

گلوریا نامی طوفان نے مشرقی اسپین میں تباہی مچادی، 144 کلومیٹر (90 میل فی گھنٹہ) تک تیز ہواؤں اور 13.5 میٹر (44 فٹ) اونچی لہروں کی زد میں آکر   کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق طوفان نے نظام زندگی کو درہم برہم کر کے رکھ  دیا ہے۔ سپین کے محمکہ موسمیات نے تمام جنوبی ساحلوں اور ملک کے وسطی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا  ہے۔

محمکہ موسمیات نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز ہواوں کے سبب درخت اور بجلی کے کھمبے گرنے سے حادثات کا خدشہ ہے۔  دوسری  جانب طوفان کی وجہ سے  فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

سپین سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور نو میٹر بلند لہروں نے ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی جن سے متعدد مکان ملبے کا ڈھیر بن گئے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

شمال مشرق میں بارسلونا کے ساحل سمندر کی خدمات کے سربراہ دانی پالسیوس نے  طوفان  کو  اس صدی کا  بدترین سمندری طوفان  کرار  دیا ہے۔

Advertisement

  ہسپانوی پولیس نے بتایا کہ انہیں ایلیکینٹے ندی میں ایک شخص کی لاش ملی ہے جبکہ امدادی خدمات کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ قریب ہی الکوائے میں ایک عمارت گرنے کے بعد ایک اور شخص کی موت ہوگئی ، امکان ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے۔

بندرگاہ کے حکام نے بتایا کہ مغربی بحیرہ روم میں لہروں نے 13.5 میٹر (44.5 فٹ) کی ریکارڈ توڑ ریکارڈ کی ہے۔

وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے ٹویٹ میں  طوفان گلوریا کے متاثرین اور ان کے مہلک نتائج کا شکار افراد کے لواحقین کے لئے حمایت اور یکجہتی کا اظہار  کیا ہے۔ اور ان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین  دہانی بھی    کروائی۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر