Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین میں سمندری طوفان کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا

Now Reading:

اسپین میں سمندری طوفان کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا
اسپین

اسپین میں سمندری طوفان کے باعث الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین کے جزیرے میلورکا میں شدید سمندری طوفان، لوگ خوفزدہ ہو گئےکیونکہ اسپین میں سمندری طوفان کے باعث جزیرے میلورکا میں کئی فٹ بلند سمندری لہر اٹھی ہے۔

اسپین میں طوفان کی شدت اور بلند لہر کے باعث قریبی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور  طوفان کے نتیجے میں اسپین کے ایک اور علاقے میں سڑکیں سمندری جھاگ سے بھر گئیں۔

برطانیہ میں شدید سمندری طوفان ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری

خیال رہے اسپین میں سمندری طوفان کے باعث نو صوبوں میں الرٹ جاری کیے گئے ہیں اس کے علاوہ جانب کاتالونیا میں بھی آج شدید بارشوں کا امکان ہے۔۔

Advertisement

واضح رہے کہ مختلف حادثات میں 4 افراد ہلاک جبکہ تیز ہواؤں کے باعث 4 لاکھ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

اس سے قبل برطانیہ میں شدید سمندری طوفان ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 برطانیہ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان، اسکاٹ لینڈ میں سمندر میں لہر 25 فٹ تک بلند ہوگئی۔

برطانیہ کے مختلف حصوں میں سمندری طوفان برینڈن کے باعث تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے طوفان اور شدید  ہواؤں کی وجہ سے درخت اُکھڑ گئے اور چھتیں اڑ گئیں ساتھ ہی بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے۔

برطانیہ میں طوفان سے آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے شمال مغربی حصے زیادہ متاثر ہوئے،  جہاں اسکول بند کردیے گئے ہیں اور فیری سروس بھی متاثر ہوئی ہے۔

Advertisement

آئرلینڈ میں بجلی کا نظام درہم برہم ہونے سے 48 ہزار گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ  متعدد پروازیں اور ٹرین سروس بھی معطل کر دی ہے۔

گزشتہ روز پہلے امریکا کے جنوبی اور شمال وسطی حصوں میں طوفان کے باعث لاکھوں افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔

اس سے قبل امریکی جنوبی علاقوں میں طوفان نے تباہی مچادی تھی، اور آندھی، بارش اور سیلاب کے باعث12افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیکساس، لوزیانا سمیت13امریکی ریاستوں میں ڈھائی لاکھ سے زائد صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع تھی۔

یاد رہے کہ مشی گن میں 12انچ تک برف باری کی پیشگوئی کی گئی تھی جبکہ ٹیکساس، اوکلاہوما سمیت مختلف ریاستوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری ہوئی تھی۔

Advertisement

ترکی ،یونان ،آئس لینڈ میں  برف باری کے باعث نظامِ زندگی مشکل ہوگیا

واضح رہے کہ شکاگو میں ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی تھی۔

اس سے قبل فلپائن میں سمندری طوفان ’فان فون‘ کے باعث 41 افراد موت کا شکار  ہوگئے تھے۔

 گزشتہ روز قبل فلپائن میں سمندری طوفان کی وجہ سے بہت سے لوگ بے گھر ہو گئے تھے اور ساتھ ہی بہت سی زندگیوں کا بھی بہت نقصان ہوا تھا اور متاثرہ علاقوں میں بجلی اور انٹرنیٹ کا نظام  بحال نہیں ہو سکا تھا۔

یاد رہے طوفان کے باعث بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد اب بھی عارضی کیمپوں میں مقیم تھے، جبکہ طوفان کے دوران لاپتہ ہونے والے 12 افراد کی تلاش بھی جارتھی۔

فلپائن میں طوفان سے 1.6 ملین افراد متاثر ہوئےتھے جبکہ ڈھائی لاکھ سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
مودی کے جھوٹوں کا پلندہ بے نقاب
فلسطین میں اسرائیلی جنگ کے 200 روز مکمل، غزہ شہر کا 70 فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ
خارکیف میں روسی میزائل حملے سے مقامی ٹیلی ویژن کا ٹاور تباہ
برطانوی پارلیمنٹ نے پناہ گزینوں کو روانڈا بھیجنے کا بل منظور کرلیا
ملیشئین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹرز میں تصادم، 10 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر