Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس افریقہ تک پہنچا تو وبا کی صورت اختیار کرجائے گا، بل گیٹس

Now Reading:

کوروناوائرس افریقہ تک پہنچا تو وبا کی صورت اختیار کرجائے گا، بل گیٹس
کورونا

کوروناوائرس افریقہ تک پہنچا تو وبا کی صورت اختیار کرجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کوروناوائرس کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوائرس نے افریقا میں وبائی صورت اختیار کی تو ایک کروڑ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔

یاد رہے بل گیٹس نے امریکی شہر سیاٹل میں کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کوروناوائرس افریقی ملکوں تک پہنچا تو ناقابل کنٹرول وبا کی صورت اختیار کرجائے گا۔

کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 1700 سے تجاوز کرگئی

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ افریقی ملکوں میں اگر یہ وائرس پہنچا تو صحت کی سہولیات اس کی نگرانی اور کنٹرول نہیں کرسکیں گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ بل گیٹس نے کہا کہ عالمی سطح پر پھیلنے والی یہ وبا ان چند چیزوں میں سے ہے جو نظامِ صحت، معیشتوں کی تباہی اور لاکھوں اموات کی وجہ بن سکتی ہے ۔

اس سے قبل یورپ میں کورونا وائرس تبا ہی مچانے کےلئے پہنچ گیا ہے۔

فرانس میں پہلی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوگئی، ایشیا سے باہر اس وائرس سے موت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

ذرائع کے مطابق فرانس کی وزیر صحت اینیس بیزون کے مطابق وائرس سے ہلاک ہونے والے 80 سالہ چینی سیاح کا تعلق چین کے صوبے ہوبی سے تھاجوکہ 16 جنوری کو فرانس پہنچا تھا جہاں 25 فروری کو اس کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہ پیرس کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج رہا۔

وزیر صحت نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے چینی سیاح کی پچاس سالہ بیٹی بھی وائرس کا شکار ہوئی تاہم اس کی طبیعت میں بہتری آرہی ہے۔

دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں مزید 143 اموات ہوئی ہیں جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1ہزار 666 ہوگئی جبکہ مزید 3ہزار کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

Advertisement

مصرمیں بھی کورونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آگیا ہے، جاپان میں لنگر انداز بحری جہاز میں کورونا وائرس کے 218 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ فرانس یورپ کا پہلا ملک ہے جہاں سب سے پہلے جنوری میں 11 افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی، متاثرین میں سے 6 افراد تاحال زیرعلاج ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر