Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کا طالبان کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان

Now Reading:

امریکی صدر کا طالبان کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان
نیشنل ایمرجنسی

امریکی  صدر  ڈونلد ٹرمپ نے کہا ہے کہ طالبان معاہدے کیلئے سنجیدہ ہیں، لڑائی سے تھک چکے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلد  ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں طالبان کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کیساتھ امن معاہدے پر دستخط کرونگا۔

اپنے بیان میں امریکی  صدر  نے کہا کہ ہم  دیکھنا چاہتے ہیں ایک ہفتے میں معاملات کہاں تک پہنچتے ہیں، ایک ہفتے سے پہلے ہی معاملات طے ہوجائیں تو اچھا ہے۔

امریکی صدرنے یہ بھی کہاکہ  طالبان معاہدے کیلئے سنجیدہ ہیں، ہمارے فوجی گھر واپس آنا چاہتے ہیں  اور اب لڑائی سے تھک چکے ہیں۔

امریکی  صدر  ڈونلد  ٹرمپ نے مزید کہا کہ ا فغان امن معاہدے پر 29 فروری کو دوحہ میں دستخط ہوں گے۔

Advertisement

پاکستان کا امریکا، افغان طالبان امن معاہدے کے اعلان کا خیرمقدم

دوسری جانب وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے بھی  ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکہ سے کہا ہے کہ ہمیں ایسی قوتوں پر نظررکھنا ہوگی جو مذاکرات میں رخنہ ڈالنا چاہتی ہیں تاکہ بات منطقی انجام تک نہ پہنچے۔

 وزیرخارجہ  کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈیڑھ سال خاموشی سے ایسا ماحول بنانے کی کوشش کرتے رہے کہ فریقین کے درمیان بات چیت کاآغاز ہوسکے۔

شاہ محمودقریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے طالبان کو قائل کیا اور دنیا کو بتایا کہ افغان تنازعے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے جبکہ ہم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی قائل کیا جس کے بعد انہوں نے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے لیے زلمے خلیل زاد کو اپنا نمائندہ مقرر کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا تھاکہ تنازعے کے سیاسی حل کے لیے دونوں اطراف سے مذاکرات کا آغازہوا،ہم نے دنیا کو بتایا کہ افغانستان میں 19سال سے جو جنگ جاری ہے لیکن ا ب  پاکستان کویقین ہے کہ امریکہ اورطالبان میں امن معاہدے کے بعد ترقی کے ایک نئے دور کا آغازہوگا۔

شاہ محمودقریشی  نے یہ بھی کہا تھا کہ 29 فروری کو دوحہ میں تاریخی معاہدے پر دستخط ہونے جارہے ہیں،پاکستان نے امن کے اس عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ سال 8 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان کی جانب سے کابل حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد امن مذاکرات منسوخ کر دیے تھے۔ جس کے دوبارہ ماحول سازگار بنایا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
اردو زبان کے ممتاز شاعر رخسار ناظم آبادی نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک
دنیا بھر میں کل گلابی چاند کا نظارہ دیکھنے کو ملے گا
براعظم ایشیا، گلوبل وارمنگ کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا خطہ
افغانستان کی تباہ کن معیشت سے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر