Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا وائرس سے مرد زیادہ کیوں مر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

کرونا وائرس سے مرد زیادہ کیوں مر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی
کرونا وائرس سے مرد زیادہ کیوں مر رہے ہیں؟ وجہ سامنے آگئی

کرونا وائرس سے مرنے والوں میں مردوں کی تعداد عورتوں سے زیادہ کیوں ہے،ماہرین نے وجوہات معلوم کر لیں۔

کرونا وائرس دنیا کے 203 ممالک میں پنجے گاڑھ چکا اور اب تک اس جان لیوا وبا نے 49 ہزار 280 افراد کو موت کی ابدی نیند سلا دیا جبکہ 9  لاکھ 66 ہزار 393 سے زائد متاثر بھی ہوچکے ہیں۔

دنیا بھر میں رپورٹ ہونے والے کیسز کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس خواتین کی نسبت مردوں کے لیے پچاس فیصد زیادہ خطرناک ہے،اور یہی وجہ ہے کہ اُن کی اموات بھی زیادہ ہورہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی، شراب نوشی اور عمومی طور پر صحت کا خراب رہنا مردوں کی موت کی بڑی وجوہات میں شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق قدرتی طور پر خواتین میں ماں بننے کے باعث قوت مدافعت زیادہ ہوتی اور اُن کا سسٹم بھی مضبوط ہوتا ہے اسی وجہ سے کرونا وائرس سے متاثر ہونے والی عورتیں وبا کو شکست دے دیتی ہیں۔

Advertisement

جبکہ مرد حضرات تمباکو نوشی، شراب نوشی اور صحت کا خیال نہ رکھ کر اپنا مدافعتی نظام کمزور کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں ہارٹ اٹیک ہوتا جبکہ اُن کی اموات بھی خواتین کے مقابلے میں جلدی ہوتی ہیں۔

دوسری جانب طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پوری دنیا سے مردوں کی زیادہ ہلاکتوں کا اگر یہ ڈیٹا اکٹھا کر لیا جائے تو اس بات کا معلوم کیا جاسکتا ہے کہ اس جان لیوا وائرس سے لوگوں کو کیسے بچایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کرونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے،اس خطرناک وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں اٹلی میں ہوئیں جہاں مرنے والوں میں 70 فیصد مرد تھے جبکہ چین میں 60 فیصد مرد متاثر ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ میں عمرہ و زیارت فورم کی سرگرمیاں
روس نے خلاء میں جوہری ہتھیار رکھنے کی قرارداد ویٹو کردی
بھارت میں انتخابات: مودی سرکار کا ہندوتوا نظریہ زور پکڑنے لگا
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر