Signout

عامر ضیاء

اسینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ

عامر ضیاء پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں انتہائی معزز،باصلاحیت اور اور پیشہ ور صحافیوں
میں شمار کئے جاتے ہیں۔

عامر ضیاء

عامر ضیاء نے 1990ء میں انگلش لٹریچر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔ انھوں نے اپنے صحافتی کریئر کا باقاعدہ آغاز 1990ء میں سندھ ایکسپریس سے بطور ٹرینی رپورٹر کیا۔جس کے بعد انھوں نے 1991 میں پشاور کے سب سے بڑے انگریزی اخبار' فرنٹیئر پوسٹ' میں چند ماہ کیلئے رپورٹر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی ۔

صحافت کے افق پر ابھرنے والے اس روشن ستارے نے 1991 ء سے 1995 تک اخبار 'دی نیوز' میں بطور رپورٹر کام کیا جہاں نیوز کے متعدد امور جن میں جرائم کی خبریں ،ماحولیات اور تجارتی معاملات سے متعلق سرگرمیوں پر نظر رکھنا تھا ۔اس کے بعد وہ حالات حاضرہ کے نامور پاکستانی میگزین 'نیوز لائن' کے ساتھ منسلک ہوئے جہاں انھوں نے ملکی معیشت اور ماورائے عدالت قتل پر لکھی گئی 2 اہم اسٹوریز پر APNS ایوارڈ وصول کیا ۔عامر ضیاء ملک کے صحافتی نظام میں تبدیلی کے خواہشمند ہیں۔انھوں نے مختصر عرصے کیلئے پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ میں بطور تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی فرائض انجام دیے ہیں۔

تمام ویڈیوز

This website is currently in beta phase. If you find an issue, please email us at [email protected]