Signout

فیصل عزیز خان

سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ

فیصل عزیزخان پاکستان میڈیاانڈسٹری کےقابل فخر، بےباک اور انتہائی تجربہ کارصحافی ہیں، گزشتہ 19برسوں میں پرنٹ اورنشریاتی صحافت میں اپنا ایک خاص مقام بنایاہے بول نیوز میں بحیثت پریزیڈنٹ اور چیف نیوزآفیسرخدمات انجام دےرہےہیں،

فیصل عزیز خان

فیصل عزیزخان نے1995ء میں معاشیات اور1997ء میں بین الااقوامی تعلقات میں ماسٹرزکیا، اور1998ء میں باحیثیت رپورٹرروزنامہ نوائےوقت میں شمولیت اختیارکی، چندماہ بعد ہی وہ روزنامہ جنگ کراچی سےمنسلک ہوگئےجہاں سےوہ 2002ء میں جیونیوزکی بانی ٹیم کا حصہ بنے، 2014ء میں سینئر اگزیکیٹووائس پریزیڈنٹ کی حیثیت سےبول میڈیاگروپ کی بانی ٹیم میں شمولیت اختیارکی۔

اپنی زبردست قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان میڈیاانڈسٹری میں کئی انقلابی تبدیلوں کاسہرابھی فیصل عزیزخان کوجاتاہے، ان کی نظرپاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے کونےکونے پررہتی ہے، کرپشن کےگھپلےہوں یا گورنس منجمنٹ کےمسائل فیصل عزیزخان اپنے بےباک اوربہادرانہ اندازگفتگو میں عوام کےسامنےلاتےہیں، اور ساتھ ہی پاکستان کامثبت، خوبصورت اور اصل چہرہ دنیاکےسامنےلانےکےلئےہمیشہ کوشاں رہتےہیں۔ فیصل عزیزخان 8 ڈاکیومنٹریزکےخالق بھی ہیں ،ان میں خانہ کعبہ پربنائی گئی ڈاکیومنٹری"کلیدکعبہ"نےعالمی سطح پربےپناہ پزیرائی حاصل کی، تحقیقاتی رپورٹنگ کےشعبےمیں بھی فیصل عزیزخان کاکوئی ثانی نہیں، ان کی کئی تحقیقاتی رپورٹس نےحکومتی حلقوں میں تہلکے مچائے لیکن ایک تحقیقاتی رپورٹ "کراچی کاکالابجٹ" نےکئی قومی اوربین الااقوامی ایوارڈز حاصل کیے۔ فیصل عزیزخان نےمیزبان کی حیثیت سے2006ء میں جیونیوزپرٹاک شو"جوڑتوڑ"اور2007ء میں عوامی مسائل کےپروگرام"ہم عوام" کےذریعےعوامی مسائل اجاگرکیےان پروگراموںکا شماراس وقت کےمقبول ترین پرگرامز میں کیاجاتاتھا۔

فیصل عزیزخان بین الااقوامی تربیت یافتہ میڈیاٹرینرکی حیثیت سے پاکستان اورپاکستان سےباہربھی خدمات انجام دیتےرہےہیں، صحافت کے افق پر روشن ہونے والے نئے صحافیوں کی تربیت اور اصلاح میں اہم کردار پیش کیا۔ انہوں نے جیوٹی وی نیٹ ورک سمیت متعدد ٹی وی چینلز کے لیے تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جس میں نوجوان نسل کو خبر پہنچانے کے انداز، اشاعت، رپورٹنگ اور پروڈکشن سے متعلق تربیت دی۔ 18اکتوبر2016ء کو باحیثیت چیف نیوزآفیسر اورپریزیڈنٹ بول نیوز کی لانچنگ ٹرانسمیشن 'بول میڈیا آزادی ٹرانسمیشن' کی قیادت کی۔ اس وقت پاکستان کےنمبرون نیوزشو"پاکستان نیوزروم" کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دے رہےہیں۔ اور یہ پروگرام پاکستان ہی نہیں بلکہ ساری دنیا میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

تمام ویڈیوز

This website is currently in beta phase. If you find an issue, please email us at [email protected]