Signout

حمزہ علی عباسی

سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ

حمزہ علی عباسی پاکستان کے سب سے زیادہ باصلاحیت اداکار ،ماڈل،ڈائریکٹر،سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن اور انڈسٹری کے خوش شکل افراد میں سے ایک ہیں۔حمزہ علی عباسی نے اپنا گریجویشن قائد اعظم یونیورسٹی ملتان سے امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کیا۔انھوں نے سی ایس ایس کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی تاہم انھوں نے سی ایس ایس کو بطور کیرئر آگے نہیں بڑھایا۔

حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی پاکستان کے سب سے زیادہ باصلاحیت اداکار ،ماڈل،ڈائریکٹر،سوشل میڈیا کے سرگرم کارکن اور انڈسٹری کے خوش شکل افراد میں سے ایک ہیں۔حمزہ علی عباسی نے اپنا گریجویشن قائد اعظم یونیورسٹی ملتان سے امتیازی نمبروں کے ساتھ مکمل کیا۔انھوں نے سی ایس ایس کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی تاہم انھوں نے سی ایس ایس کو بطور کیرئر آگے نہیں بڑھایا۔حمزہ علی عباسی نے ذاتی شوق اور دلچسپی کی بناء پر اپنے کیرئر کا آغاز پلڈاٹ سے کیا اور تھیٹر کو بطور مشغلہ جاری رکھا۔انھوں نے اپنے اداکاری کے کیرئر کا آغاز 2006 ءمیں ڈرامہ Dally in the Dark سے کیا جسے شاہ شارابیل Shah Sharabeel نے پرڈیوس کیا۔

حمزہ علی عباسی نے 2010 میں مختصر فلم The Glorious Resolve میں پہلی بار بطور ہیرو کام کیا جسے پاکستان کے مایہ ناز ہدایت کار بلال لاشاری نے ڈائریکٹ کیا۔ اس کے علاوہ حمزہ عباسی 2013ء میں دو فیچر فلموں 'میں ہوں شاہد آفریدی' اور 'وار' میں بھی جلوہ گر ہوئے جس میں بہترین اداکاری دکھانے پر انھیں 1st ARY Film Awards میں بہترین اداکار اور بہترین معاون اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔انھوں نے 2015ء میں پاکستان کی کامیڈی اور رومانوی فلم 'جوانی پھر نہیں آنی ' میں بہترین کارکردگی دکھا کر مداحوں سے خوب داد وصول کی۔

حمزہ علی عباسی کو ہمیشہ سے سیاست میں گہری دلچسپی رہی کیونکہ ان کی والدہ کی وابستگی بھی سیاسی جماعت سے ہے۔اپنے سیاسی کیرئر کے دوران حمزہ عباسی ملکی سیاست میں اتار چڑھاؤ کے سبب سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر کافی نمایاں رہے۔انھوں نے درست سمت پر پاکستان کو قائم رکھنے کیلئے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔

حمزہ عباسی عہد حاضر میں پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں سب سے زیادہ باصلاحیت چہروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔انڈسٹری میں سب سے زیادہ خوش شکل لوگوں میں سے ایک حمزہ عباسی نے لکس اسٹائل ایوارڈز 2016 میں بہترین پُرکشش مرد کے ایوارڈ کا اعزاز حاصل کیا۔حال ہی میں،عباسی کو ڈرامہ سیریل 'پیارے افضل' میں افضل اور ڈرامہ سیریل 'من مائل' میں صلاح الدین کا کردار بہترین انداز میں نبھانے پر خوب سراہا گیا ۔انھوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز میں ڈرامہ سیریل پیارے افضل کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔

تمام ویڈیوز

This website is currently in beta phase. If you find an issue, please email us at [email protected]