Signout

نذیر لغاری

سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ

نذیر لغاری پاکستان میڈیا انڈسٹری کے انتہائی قابل، تجربہ کار،باصلاحیت اور پیشہ ور صحافیوں کی فہرست میں شمار کئے جاتے ہیں۔

نذیر لغاری

نذیر لغاری نے اپنی وکالت کی تعلیم جامعہ وفاقی اردو یونیورسٹی آرٹس اینڈ سائنس ،کراچی سے حاصل کی۔ انھوں نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز 1981ء میں روزنامہ نوائے وقت سے کیا جہاں انھیں سیاسی خبروں کے انچارج کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ انھوں نے 1985ء میں روزنامہ جنگ میں شمولیت اختیار کی اور 1989ء میں روزنامہ میگزین کے مدیر مقرر ہوئے۔ 1990ء میں نذیر لغاری روزنامہ جنگ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر منتخب ہوئے جبکہ 1994 ء میں روزنامہ عوام کے ایڈیٹر کی خدمات انجام دیں ۔2006ء میں انھوں نے دوبارہ جنگ میڈیا گروپ کا انتخاب کیا اور وہاں ایڈیٹر کے منصب پر فائز ہوئے۔

3 دہائیوں پر محیظ صحافتی کیرئر کے دوران نذیر لغاری نے کئی معروف پاکستانی اور عالمی سیاستدانوں کے انٹرویوز لئے جن میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو،شہزادہ فہد بن عبدالعزیز اور کئی دیگر شامل ہیں۔ایک باصلاحیت اور علم کی روشنی سے منور اس مصنف نے غلام علی الانہ کی شخصیت پر 80 سوانح اقساط لکھیں،وہ قیام پاکستان کے بعد کراچی کے پہلے میئر تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے 2 کتابیں،سینے جھوکن دیدیں ڈیرے اور تاریخ بولتی ہے بھی تحریر کی ہیں۔نذیر لغاری روزنامہ جنگ اُردو کے سینئر کالم نگار بھی ہیں۔انھوں نے اپنے کیرئر میں کئی نامور صحافیوں کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔

تمام ویڈیوز

This website is currently in beta phase. If you find an issue, please email us at [email protected]