Signout

 

پاکستان کھپے کی خاص بات یہ ہے کہ آصف علی زرداری جو سال 2008ء سے 2013ء تک پاکستان کے گیارہویں صدر رہے ،جنھوں نے اپنی بیوی محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی باگ دوڑ سنبھالی۔

زرداری،جن کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 2008ء کے عام انتخابات میں فتح حاصل کی اور انتہائی سمجھداری اور تجربہ کاری سے پارٹی کو مشکل دور سے باہر نکالا جسے دیکھ کر مخالفین حیران رہ گئے۔ صدارت کا منصب سنبھالنے کے فوراً بعد انھوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کروایا جس کے ذریعے پاکستان کے مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کو نقد رقم دے کر غربت کے خاتمے کی کوشش کی۔18ویں ترمیم پر دستخط، آصف علی زرداری کے دور میں ایک اہم سنگ میل تھا ۔انھوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کئی اصلاحات کا آغاز کیاجن میں فاٹا اصلاحات،آغاز حقوق بلوچستان اور نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ شامل ہیں۔

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اب تجزیہ کار کے ایک مختلف کردار کے حوالے سے بول کے نمبرون اور لینڈ مارک شو 'پاکستان کھپے' کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔جس میں وہ ملکی ترقی کی پیش رفت پراپنا جائزہ پیش کرتے ہیں اور آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی کے منصوبوں سے عوام کوآگاہی فراہم کرتے ہیں۔آپ دیکھ سکتے ہیں ان کے خصوصی انٹرویو کا سلسلہ ہر اتوار کی شب 10:00 پر،صرف بول نیوز پر ۔

This website is currently in beta phase. If you find an issue, please email us at [email protected]