Signout

سمعیہ رضوان

سینئر اینکر پرسن

سمعیہ رضوان کا شمار پاکستان کی صف اول کی نیوز اینکرز میں ہوتا ہے۔ وہ حالات حاضرہ پر اپنی جامعے معلومات کی وجہ سے اپنے ہم عصروں میں مقبول ہیں۔ سمعیہ رضوان کا مقصد پاکستان میں نیوز اور میڈیا انڈسٹری کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

سمعیہ رضوان نے اپنی گریجویشن وفاقی اردو یونیورسٹی سے مکمل کیا ۔ سمعیہ رضوان پاکستان کے نامور نیوز چینلز پی ٹی وی ، رنگ ٹی وی ، اے آر وائی نیوز اور نیوز ون میں اپنی خدمات انجام دے چکی ہیں۔

سمعیہ رضوان نے اپنے دس سالہ کیرئر میں نیوز کی مختلف انواع جیسے کہ لائیو نیوز بلیٹن، ریکارڈد نیوز، ڈیسک ایڈیٹنگ ، اسکرپٹ رائٹنگ اور اسپیشل ٹرانسمیشنز (نشریات) میں حصہ لیا ہے۔ ان کی مقبول ٹرانسمیشنز (نشریات) میں اے آر وائی کی 2008کی الیکشن ٹرانسمیشن (نشریات) ، نیوز ون کی 2013 کی الیکشن ٹرانسمیشن (نشریات) ، آرمی پبلک اسکول سانحہ کی خصوصی ٹرانسمیشن (نشریات) ، ایشیاء کپ ٹی ٹوینٹی سیریز ٹرانسمیشن (نشریات) ، آپریشن ضربِ عضب پر خصوصی ٹرانسمیشن (نشریات) اور اے آر وائی نیوز کی بجٹ ٹرانسمیشن (نشریات) شامل ہیں۔

سمعیہ رضوان کو مختلف ٹی وی چینلز کی خصوصی عید اور آزادی ٹرانسمیشن (نشریات) کی میزبانی کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

سمعیہ رضوان اب ’’بول نیوز‘‘ سے وابسطہ ہیں۔

تمام ویڈیوز

This website is currently in beta phase. If you find an issue, please email us at [email protected]