Signout

 

پروگرام سپر وومن نے انتہائی قلیل مدت میں ناظرین و سامعین کے درمیان مقبولیت کے نئے جھنڈے گاڑ دیے۔اس پروگرام کی میزبانی 4 خواتین سرانجام دے رہی ہیں جن کا تعلق مختلف شعبوں سے ہے۔قابل اور باصلاحیت خواتین میزبان، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور سیاست کے اتار چڑھاؤ پر اپنا تجزیہ اورمنفرد نقطہ نظر پیش کرتی ہیں۔اس پروگرام کی میزبانی کرنےوالی خواتین کسی سیاسی جماعت سے وابستگی نہیں رکھتیں بلکہ ناظرین کیلئے اُن کا تجزیہ ، نظریہ اور حوصلہ افزا رائے انتہائی قابل تحسین ہے۔وہ اپنا نقطہ نظر بالکل کسی ماہر تجزیہ کار کی طرح پیش کرتی ہیں جو اپنا دیر پااثر رکھتا ہے اور ساتھ ساتھ ناظرین کو سوچنے اور سمجھنے کا شعور بھی فراہم کرتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک منفرد طرز کے حامل اس پروگرام نے ملک گیر شہرت اور مقبولیت حاصل کر تے ہوئے دیگر چینلز کیلئے ایک مثال قائم کردی ہے تاکہ وہ بھی اس طرز عمل کو اپناتے ہوئے معاشرے کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

  • عظمیٰ اعجاز خان

    سینئر اینکر پرسن

    عظمیٰ ایک متحرک اور خوش گفتار میزبان ہیں جو کسی بھی موضوع پر اعتماد کے ساتھ گفتگو کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

  • اسرا عامر

    سینئر اینکر پرسن

    ایک انتہائی پُرجوش اسپیکر،یہ خصوصیت اسرا عامر کو پاکستان کے بہترین ٹاک شو کی میزبانی کا اعزاز بخشتی ہے۔

  • نادیہ فاروق

    سینئر اینکر پرسن

    ایک ایسی خاتون ہیں جن کی پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر گہری نظر ہے۔ نادیہ فاروق ایک رپورٹر اور خواتین کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنے والے منفرد ٹاک شو کی میزبان ہیں ۔

  • قرۃ العین

    سینئر اینکر پرسن

    ایک انتہائی ذہین ، قابل اور باصلاحیت نیوز اینکر ہیں۔

This website is currently in beta phase. If you find an issue, please email us at [email protected]