Signout

ٹاپ فائیو بریکنگ میں دن بھر کی 5 بڑی خبروں کا انتخاب کر کے ان پر بامعنی بحث کی جاتی ہے۔انگریزی اور اُردو صحافت کے بڑے نام فیصل عزیز خان اور نذیر لغاری ،ایک خاص نقطہ نظر کے ساتھ ان مسائل پر اپنا ماہرانہ تجزیہ پیش کرتے ہیں اور عوام کو شعور فراہم کرتے ہیں۔یہ پروگرام پیر سے جمعہ رات 11 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

نذیر لغاری

سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ

نذیر لغاری نے اپنی وکالت کی تعلیم جامعہ وفاقی یونیورسٹی آرٹس اینڈ سائنس ،کراچی سے حاصل کی۔ انھوں نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز 1981ء میں روزنامہ نوائے وقت سے کیا جہاں انھیں سیاسی خبروں کے انچارج کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔ انھوں نے 1985ء میں روزنامہ جنگ میں شمولیت اختیار کی اور 1989ء میں روزنامہ میگزین کے مدیر مقرر ہوئے۔ 1990ء میں نذیر لغاری روزنامہ جنگ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر منتخب ہوئے جبکہ 1994 ء میں روزنامہ عوام کے ایڈیٹر کی خدمات انجام دیں ۔2006ء میں انھوں نے دوبارہ جنگ میڈیا گروپ کا انتخاب کیا اور وہاں ایڈیٹر کے منصب پر فائز ہوئے۔

مکمل تعارف

فیصل عزیز خان

سینئر ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ

فیصل عزیزخان نے1995ء میں معاشیات اور1997ء میں بین الااقوامی تعلقات میں ماسٹرزکیا، اور1998ء میں باحیثیت رپورٹرروزنامہ نوائےوقت میں شمولیت اختیارکی، چندماہ بعد ہی وہ روزنامہ جنگ کراچی سےمنسلک ہوگئےجہاں سےوہ 2002ء میں جیونیوزکی بانی ٹیم کا حصہ بنے، 2014ء میں سینئر اگزیکیٹووائس پریزیڈنٹ کی حیثیت سےبول میڈیاگروپ کی بانی ٹیم میں شمولیت اختیارکی۔

مکمل تعارف

This website is currently in beta phase. If you find an issue, please email us at [email protected]