شہرقائد میں سردیاں ختم، دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 74 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا مکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کراچی میں اس وقت دھند چھائی ہوئی ہے، اور حد نگاہ 4 کلو میٹر تک محدود ہوگئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں اس وقت شمال مشرق سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جبکہ شہر میں فلحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔













