Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای کامرس پالیسی کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

Now Reading:

ای کامرس پالیسی کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر

پاکستان میں آن لائن کاروباری سہولیات کی عدم فراہمی  اور ای کامرس پالیسی کو کالعدم قرار دینے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

ای کامرس پالسی کے خلاف دائر کردہ درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وزارت کامرس اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو دو ہفتوں میں جواب جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ایک شہری جنید حمید کی درخواست پر سماعت کی ، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر قادر بخش نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ٹریڈنگ ویب سائٹ پر پاکستانی شہریوں کی رجسٹریشن بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایمازون اور پے پال جیسی کمپنیوں کو پاکستان کے بین الاقوامی ادائیگیوں کے لائحہ عمل پر اعتراض ہے جبکہ دنیا بھر میں اس وقت ای کامرس انڈسٹری 4 ٹریلین ڈالر سے زیادہ بڑھ چکی  ہے مگر پاکستانی شہریوں کو آن لائن فروخت کے لئے عالمی مارکیٹ تک رسائی ہی نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ای کامرس پالیسی 2019 نقائص سے بھرپور ہے لہذا اسے غیر مؤثر قرار دیا جائے۔

Advertisement

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ حکومت کو ای کامرس پالیسی کے لئے مناسب قانون سازی  سمیت صارفین کے حقوق اور ڈیٹا محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیئے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر