
اسکاٹ لینڈ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 6 افراد زخمی اور حملہ آور ہلاک ہوگیا ۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چاقوحملہ گلاسگو کی ویسٹ جارج اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں چاقو بردار شخص نے 6 افراد کو زخمی کردیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی ہونے والوں میں ایک 42 سالہ پولیس افسر بھی شامل ہے جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسکاٹش پولیس فیڈریشن نے چاقوحملےمیں پولیس آفیسرکےزخمی ہونےکی تصدیق کردی ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عمریں 17، 18، 20، 38 اور 53 سال ہیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں گلاسگو میں پیش آنے والے خوفناک واقعے پر شدید غم ہے۔
Deeply saddened by the terrible incident in Glasgow, my thoughts are with all the victims and their families.
Thank you to our brave emergency services who are responding.
— Boris Johnson #StayAlert (@BorisJohnson) June 26, 2020
اسکاٹ لینڈ پولیس کے اسسٹنٹ چیف کانسٹیبل اسٹیو جانسن نے لوگوں کو علاقے میں نہ جانے کی تاکید کی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 29 نومبر کو لندن برج پر چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے حملہ آور کو بھی فائرنگ کر کے ہلاک کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News