پاکستانی تھیٹرز کے فنکاروں نے اپنے حق کے لیےآواز بلند کر لی ہے۔
لاہور میں فنکاروں نے تھیٹرز کی بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
فنکاروں کا کہنا ہے کہ وہ شدید مالی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں، تھیٹرز فوری کھولے جائیں۔
تھیٹر ایکشن کمیٹی کے چیئرمین قیصر ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں تھیٹر کھلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
دوسری جانب لاہور میں تھیٹر فنکاروں نے قمیص اتار کر احتجاج کیا اور فنکاروں نے مطالبات جسم پر تحریر کر رکھے تھے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے فنکاروں کا کہنا تھا کہ کسی کی ماں بیمار ہے اور کسی نے مکان کرائے پر لے رکھا ہے، نہ ماں کی دوا کے پیسے ہیں اور نہ مکان کا کرایہ ادا کرنے کی سکت ہے، حکومت تھیٹر کھولنے کا فوری اعلان کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
