
وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے صنعت حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس میں ہے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ہماری ریٹنگ کو مستحکم قرار دیا ہے۔
حماد اظہر کاکہنا تھا کہ اسپننگ ملزکی پیداوار میں بہتری ہمارے ہی دور میں آئی ہے۔سیمنٹ، گاڑیوں اور کنسٹرکشن کے شعبے میں کامیابی ملی ہے۔ بڑے بڑے کارٹیلز پر پی ٹی آئی نے ہی ہاتھ ڈالا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی وجہ سے ہم ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں گئے۔
حماد اظہر کا اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بیرون ملک کے قرضے ان کے دور میں 5 ارب ڈالر سے 10 ارب ڈالر تک پہنچے۔5 ہزار ارب روپے ہم نے ان کے قرضوں پر شرح سود دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی سبسڈی انہوں نے دی ہے۔ ریکوڈک کا مسئلہ انہوں نے خراب کیا تھا جو ہم ٹھیک کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News