Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد

Now Reading:

اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد
بحرین

بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے مطالبے کو یکسر مسترد کردیا۔

مائیک پومپیو سے ملاقات میں حمد بن عيسى بن سلمان نے کہا کہ عرب ممالک کے خود مختار فلسطین کے مطالبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بحرین کے بادشاہ حمد بن عيسى بن سلمان آل خليفہ نے مزید کہا کہ فلسطین کو 1967 سے پہلے کی حیثیت میں بحال کرنا ہوگا۔

Advertisement

یاد رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اسرائیل کے لیے عرب ممالک کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مشرق وسطی کے دورے پر ہیں۔

مزید پڑھیں

مائیک پومپیو امارات اور اسرائیل کا دورہ کریں گے

ایران اور چین کے معاملات پر بات چیت کے لیے امریکی وزیر...

واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ایک ایسے وقت میں امارات اور اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جب رواں ماہ 13 اگست امارات اور اسرائیل نے ایک امن معاہدے کا اعلان کیا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان امن معاہدے کا اعلان سب سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےٹویٹر پر ایک ٹویٹ میں کیا اور اس معاہدے کو تاریخی فیصلہ قرار دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے سے فلسطینی اراضی کے اسرائیل سے الحاق کے پروگرام کو منجمد کر دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر