Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیاری تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

معیاری تعلیم حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزراءشفقت محمود، شبلی فراز سمیت  گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ ، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن طارق بنوری، مشیر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ برائے ہائر ایجوکیشن خلیق الرحمان شریک ہوئے۔

ان کے علاوہ  چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ اور خیبر پختونخواہ کی مختلف یونیورسٹیز کے موجودہ اور سابقہ وائس چانسلرز اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک تھے۔

Advertisement

وزیر اعظم کو صوبے میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ کے روڈمیپ پر عمل درآمد کے حوالے سے اقدامات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں جامعات میں معیاری تعلیم کی فراہمی اور میرٹ پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

تدریسی عمل میں  قابلیت کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی اور  جامعات کے تنظیمی امور میں نمایاں بہتری سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جبکہ  انفراسٹرکچر کی بحالی کے حوالے سے مجوزہ اقدامات  سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا  معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں معیاری تعلیم کی فراہمی کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ  ہائر ایجوکیشن اور بنیادی تعلیم کے حوالے سے یکساں مواقع، میرٹ پر عملدرآمد اور اساتذہ و طلباء کے لیے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر