Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی وہ شہر ہے جو پورے ملک کو چلاتا ہے، حافظ نعیم الرحمن

Now Reading:

کراچی وہ شہر ہے جو پورے ملک کو چلاتا ہے، حافظ نعیم الرحمن
حافظ نعیم الرحمن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا دارالحکومت رہ چکا ہے جبکہ یہ وہ شہر ہے جو پورے ملک کو چلاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے شاہراہ قائدین پر حقوق کراچی مارچ کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا سے گفتگو ہوئے کہا کہ شہر کراچی جس مسائل سے دوچار ہے، تاجر اور صنعتکاروں نے سامنے رکھ دئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی کی معیشت کا پہیہ جام کیا گیا جبکہ کراچی کی نمائندگی وہ کرتے رہے جو اس کی آبادی کو کم کرتے رہے۔

حافظ نعیم الرحمن نے یہ بھی کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے لیکن پھر بھی کراچی کو پانی سے، گیس سے محروم کیا جبکہ سب نے مل کر اس شہر کو برباد کیا ہے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے جب کراچی کی قیادت کی ہے تو کراچی میں ترقی ہوئی ہے۔

Advertisement

حافظ نعیم الرحمن کا یہ بھی کہنا تھا کہ جماعت اسلامی حقوقِ مارچ کی تحریک اس لیے چلا رہی ہے کیونکہ جماعت اسلامی کراچی کے ساتھ قلب و روح کا رشتہ رکھتی ہے اس لئے یہ تماشا نہیں دیکھتی رہے گی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ15،16 اور 17 اکتوبر کو عوامی ریفرنڈم کیا جائے گا، عوامی ریفرنڈم ہر گلی، چوراہے، تعلیمی اداروں میں کیا جائے گا اور عوامی ریفرنڈم دانشور، علما اور سابق ججز کے پینل پر مشتمل ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر