Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم نے اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دے دی

Now Reading:

وزیراعظم نے اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دے دی
اپوزیشن

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے، اجلاس میں وزیراعظم نے اپوزیشن پر جلسوں کی پابندی کی تجویز مسترد کردی۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں تقریبات پر پابندی کی تجویز دی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو تجویز دی گئی کہ کوویڈ کیسز بڑھ رہے ہیں تقریبات پر پابندی لگائی جائے جبکہ اسکول اور شادی ہالز بند کئے جائےجس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوویڈ کے کیسز بڑھے تو شادی ہالز اور اسکول بند کرسکتے ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسوں کی اجازت ہے، اپوزیشن جہاں چاہے جلسے کرے۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ باقی اجتماعات پر پابندی لگا سکتے ہیں لیکن اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دیں گے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پی ڈی ایم کا اننعقاد کیا گیا ہے جس کے حوالے سے اپوزیشن نے بھرپور جلسوں کا اعلان بھی کیا ہے۔

پی ڈی ایم کے جلسوں کے حوالے سے ایک شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف بڑا جلسہ گوجرانوالہ میں کیا جائیگا۔

گزشتہ چند روز سے پاکستان ملسم لیگ ن کی قیادت گوجرانوالہ کے جلسے کے لئے اجازت کے لئے متعدد بار بلدیہ دفتر پہنچی تھیں تاہم افسران کی عدم مودگی کے سبب اجازت نہیں ملی جس پر ن لیگ کی جانب سے برہمی کا اظہکار کیا گیا تھا۔

اس ضمن میں اپوزشین پارٹیوں کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کے باعث اجازت دینے کے حق میں نہیں ہے تاہم پی ڈی ایم کا جلسہ اجازت کے بغیر بھی ضرور کیا جائیگا۔

بعدازاں اپوزیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ لوگ جن پر کرپشن کے مقدمات قائم ہیں وہ حکومت کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ انکو معلوم ہے کہ اگر حالات اچھے ہونگے تو انکی تو جگہ نہیں ہوگی۔

Advertisement

وفاقی وزیر کا کہنا تھا اپوزیشن کا بنیادی مقصد لوٹی ہوئی دولت کا تحفظ دینا ہے، یہ چاہتے ہیں حکومت پریشر میں آکر انکو رعایت دے دی جائے لیکن یہ جلسے کرکے دیکھ لیں انکو حیثیت معلوم ہو جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن چاہتی ہیں پاکستان اسی طرح رہے جس میں انکے مزے لگے ہوئے تھے کیونکہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے قوم کے پیسے سے جائیدادیں بنائی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر