وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پورٹ قاسم کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی انڈسٹریل زون کی رہائشی اسکیم کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ سمندری تجارت کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں ہے۔
علی زیدی نے کہا ہے کہ گزشتہ دور حکومت میں پورٹ قاسم کی ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی گئی تاہم پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ کا آڈٹ جاری ہے، جلد رپورٹ پبلک کریں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پورٹ کی بہتری کےلیے کام کرنے ہوں گے کیونکہ اتنی بڑی آرگنائزیشن کا فنانشنل ضروری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں اولڈ پورٹ اور نیو پورٹ کا کنسیپٹ ہوتا ہے، کے پی ٹی اولڈ پورٹ ہے اور اولڈ پورٹ شہر کے درمیان میں اجاتا ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا میں پورٹ شہر چلاتے ہیں لیکن یہاں الٹا کام تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا بیانیہ قابل افسوس ہے ، پاکستان کے خلاف سازشیں ناکام ہوں گی۔ 2020کو بلیو اکانومی کا سال قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
