Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت جاتی نظر آرہی ہے، مریم نواز

Now Reading:

حکومت جاتی نظر آرہی ہے، مریم نواز
مریم نواز

عوام الیکشن کی تیاری کریں جلد نواز شریف وطن واپس آئیں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی  نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت جاتی نظر آرہی ہے، چار سال تو بہت دور کی بات یہ حکومت چار مہینے نہیں نکال سکتی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی  نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت نہیں ہے یہ ووٹ چوری کرکے آئی ہے ہمارے سر پر مسلط کیا گیا ہے۔

 مسلم لیگ ن کی  نائب صدر نے کہا کہ جب عوامی غصہ، عوامی قہر جاگ اٹھتا ہے تو اس قسم کے انتظامات کار گرثابت نہیں ہوتے اور اگر آپ کو پی ڈی ایم سے فرق نہیں پڑ رہا تو اچانک ایک مہینہ پہلے الیکشن کیوں اناؤنس کرنا پڑا۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ان کو یہ سمجھ آ گئی ہے کہ حکومت کے پاس دن تھوڑے ہیں، نااہل ، ناکام حکومت جب عوامی گھیرے میں آجاتی ہے تو اسطرح کےہتھکنڈے پر اتر آتی ہے لیکن آپ جوبھی ہتھکنڈےاستعمال کریں آپ کو گھر جانا پڑے گا اور جلدی جانا پڑے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آپ نے قومی اداروں کو تباہ کیا ایف بی آر کے چیئرمین بھی خود ہی بن جاتے ہیں، الیکشن کے شیڈول کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کرنا ہے، آپ نے کس حیثیت میں ایک مہینے پہلے سینیٹ الیکشن کا اعلان کیا۔

Advertisement

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ سپریم کورٹ کو کس خوشی میں متنازع بنارہے ہیں جبکہ شو آف ہینڈز کے خلاف نہیں لیکن اس اعلان کے پیچھے شفافیت نہیں ہے آپ کمزور ہوگئے ہیں اس لئے آپ کو آج شو آف ہینڈز یاد آگیا۔

اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ اس کے لیے آئینی ترمیم کی ضرورت ہے آرڈیننس کے ذریعے بلڈوز نہیں کر سکتے، سپریم کورٹ صرف اس کی تشریح کرسکتی ہے، نیا قانون تو نہیں بناسکتی۔

مسلم لیگ ن کی  نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اب حکومت سے نہ بات چیت ہونی چاہیے نہ ہوگی جبکہ ہم کیا قانونی اقدامات لیں گےاسکا پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے فیصلہ کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر