Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیو ایئر نائٹ، پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

Now Reading:

نیو ایئر نائٹ، پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا

سال نو کے موقع پر کراچی پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ٹریفک کراچی کے دفتر سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق کراچی میں سال نو کے موقع پر شہر کی کوئی سڑک بند نہیں کی جائے گی، صرف سی ویو روڈ پر ٹریفک ون وے چلے گی جبکہ کچھ سڑکوں پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

 سال نو کے موقع پر 31 دسمبر سے یکم جنوری کی صبح تک کلفٹن میں ساحل سمندر سمیت شہر کے تمام تفریحی مقامات کی طرف جانے والے راستے کھلے رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق سی ویو روڈ جسے عبدالستار ایدھی ایوینیو کا نام دیا گیا تھا پر ٹریفک میکڈونلڈ سے ولیج ہوٹل کی طرف ون وے چلائی جائے گی، سی ویو جانے والے شہری عبدالستار ایدھی ایوینیو سے دو دریا کے رخ جاتے ہوئے خیابان اتحاد پر ایگزیٹ لے سکیں گے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق تمام ہیوی ٹریفک، واٹر ٹینکرز، ڈمپر، ٹرک وغیرہ کو شام 6 بجے سے سڑکوں پر ٹریفک نارمل ہونے تک شہر کے مرکزی علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Advertisement

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق مین سی ویو روڈ، شاہراہ فیصل، عبداللہ ہارون روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، مائی کولاچی روڈ، کورنگی روڈ، مولوی تمیز الدین خان روڈ سمیت مرکزی شاہراہوں پر کسی بھی قسم کی گاڑیوں کی پارکنگ منع کی گئی ہے۔

پولیس اعلامیہ کے مطابق بغیر ہیلمٹ، ٹوٹے ہوئے سیلنسر، بغیر سلنسر، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں یا موٹر سائیکل چلانے والوں اور غفلت و لاپرواہی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر