
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایف سی کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پشاور میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔
ایف سی کے جوانوں کے چاک و چوبند دستے نے وفاقی وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر پھول رکھے اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
ایف سے کے حوالے سے کمانڈنٹ معظم جا انصاری نے وزیر داخلہ کو مفصل بریفنگ دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی کی قربانیوں کو قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محدود وسائل میں امن و امان کے قیام کے لیے ایف سی کی قربانیاں اور خدمات قابل ستائش ہیں۔
شیخ رشید نےاعلان کیا کہ ایف سی شہداء پیکج میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔ ایف سی کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ڈیڑھ ماہ میں ایف سی کے مسائل حل کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے لہو سے امن کے دیے جلانے والے شہداء کی یاد قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی۔ایف سی کے نڈر جوانوں نے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News