Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

Now Reading:

سندھ حکومت کا کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

سندھ حکومت  نے کورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ داخلہ سندھ نے  28 فروری 2021 تک  کورونا سے  متعلق نئی ہدایات اور ایس او پیز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفکیشن  میں سرکاری اور نجی دفاتر سمیت پبلک مقامات پر ماسک  پہننا لازمی قرار دیا گیاہے۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ گھر اور 50 فیصد دفاتر میں کام کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کورونا کے کیسز  والے علاقوں میں ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن  لگایا جائے گا۔

مارکیٹ، شاپنگ مالز، شادی ہالز اور دیگر تجارتی مقامات ہفتہ وار 6 دن صبح 6 سے رات 10 بجے کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔ اسپتال، میڈیکل اسٹورز، دودھ کی دکانیں، بیکریاں  اور پیٹرول پمپس اس ٹائمنگ سے مستثنیٰ  ہوں گے۔

Advertisement

تفریحی پارکس شام 6 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شادی ہالز میں انڈور تقریبات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شادی کی تقریبات کھلے مقامات پر رات 10 بجے تک ختم کرنے کا فیصلہ بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

شادیوں میں صرف 300 افراد کو مدعو کرنے کی اجازت ہوگی۔ شادیوں میں انڈور کھانے اور بوفے پر پابندی برقرار رکھی گئی ہے۔ ریسٹورنٹ میں آؤٹ ڈور ڈلیوری اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر