Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم عمران خان 21 سے 28 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے

Now Reading:

وزیراعظم عمران خان 21 سے 28 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے
Trump - IK

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 21 سے 28 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق دورہ امریکا میں عمران خان اورصدر ٹرمپ میں غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے جبکہ وہ 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے دورہ امریکا کیلئے وزارت خارجہ حکام نے مصروفیات پر بریفنگ دی ہے۔

سفارتی ذرائع کا اس با رے میں کہنا ہے کہ وزیراعظم 21 سے 28 ستمبر تک امریکا کا دورہ کریں گےاور21 ستمبر کو کمرشل پرواز سے سعودی عرب سے نیویارک جائیں گے، جبکہ وزیراعظم دورہ امریکا میں پی آئی اے کےہوٹل روزویلٹ میں قیام کریں گے۔

دورہ امریکا کے دوران وزیر اعظم عمران خان اجلاس کی سائیڈ لائنز پر 15 سے زائد سربراہان سے بھی ملیں گے اور ترکی اور ملایئشیا کےسہ فریقی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق عمران خان 24 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ عمران خان کا دورہ امریکا کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کا امکان ہے۔

وزیراعظم 24 ستمبرکوامریکی صدرکےعشائیےمیں بھی شرکت کریں گے، عشائیےمیں عمران خان اورصدر ٹرمپ میں غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے، وزیراعظم کی امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے تاحال باضابطہ ملاقات طے نہیں، باضابطہ ملاقات کے لئے سفارتی چینلز سے بات چیت کا سلسلہ جاری وساری ہے۔

وزیراعظم عمران خان27 ستمبرکوجنرل اسمبلی سےخطاب کریں گے ، خطاب پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 سے رات 10 بجے کے درمیان ہوگا،اس خطاب میں عمران خان مقبوضہ کشمیرکی تازہ اور کشیدہ صورتحال پربات کریں گے اور حقائق سے دنیا کو آگا ہ کر ینگے۔

اطلا عات ہیں کہ وزیراعظم بل گیٹس سمیت کاروباری حضرات سےملاقاتیں بھی کریں گے اور ماحولیاتی تبدیلی، نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے سمٹ میں شرکت کریں گے، کم از کم 4 مواقع پر پاک بھارت وزرائےاعظم کے ایک جگہ موجود ہونے کے امکانا ت ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ میں آرمی، ائیرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر کے ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور
اسلام آباد کچہری حملے میں بڑی پیشرفت، سہولت کار گرفتار
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاجک وزیر دفاع کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے تعاون کو فروغ دینے کا عزم
وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا
شہر قائد میں موسم سرما کی آمد، صبح دھند، راتیں خنک، دن بدستور گرم
ترکیہ نے 5ویں پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل کمپیٹیشن 2025 جیت لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر