Advertisement
Advertisement
Advertisement

خیبر پختونخوا حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

Now Reading:

خیبر پختونخوا حکومت نے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا

خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں وزیر صحت تیمور جھگڑا اور کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم شہرام تراکئی نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے این ٹی این کے ذریعے 7 فروری کو منعقدہ پی ایس ٹی کے ٹیسٹ کو بھی منسوخ کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ این ٹی ایس اپنے خرچ پر یہ ٹیسٹ دوبارہ کروائے گی اور اس مرتبہ پورے صوبے میں ایک ساتھ ٹیسٹ نہیں ہوں گے بلکہ ریجن کی بنیاد پر ہوں گے۔

تاہم صوبائی دارالخلافہ پشاور سمیت دیگر کئی اضلاع میں 28 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند رہے گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہرام تراکئی نے کہا کہ ٹاسک فورس کووڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جن اضلاع میں کووڈ کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر رہی ہے وہاں تعلیمی مراکز کو چند دنوں کے لیے بند کیا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ان اضلاع میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، کوہاٹ، سوات، لوئر دیر اور مالاکنڈ شامل ہیں جہاں 5 فیصد سے زیادہ شرح بلکہ کہیں 12 فیصد، کہیں 13 اور 10 ہے اور کل سے 28 مارچ تک ان اضلاع میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان اضلاع کے تعلیمی اداروں میں اعداد وشمار کے مطابق کیسز میں اضافہ سامنے آرہا تھا ، اس لیے ہم کل سے اسکول بند کرنے جارہے ہیں تاہم اسٹاف بدستور آئے گا کیونکہ جن والدین کو ہوم ورک یا دیگر کام ہوگا تو ان کے لیے اسٹاف موجود ہوگا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا نے کہا کہ پوری دنیا میں زندگی کو معمول کے مطابق گزارنے کی کوشش کی جارہی ہے اور جب تک اس وائرس پر مکمل قابو نہیں پایا جاتا ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹاسک فورس میں تعلیمی ادارے بند کرنے کے علاوہ یہ فیصلہ بھی ہوا کہ معاشی سرگرمیوں کو برقرار رکھتے ہوئے وقت کی پابندی کریں گے اور ہفتہ، اتوار محفوظ دن مقرر کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر