Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کر رہے ہیں، عثمان بزدار

Now Reading:

پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ عمران خان پورا کر رہے ہیں، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان پورا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ گھروں کی فراہمی کا وعدہ پورا کر رہے ہیں، باقی عہد بھی نبھائیں گے، ماضی میں کسی نے غریب کے گھر پر توجہ نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ آج ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کو چھت دینے کا وعدہ وزیراعظم عمران خان پورا کر رہے ہیں، لاہور میں 35 ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے، نیا دور ہے اور اب نیا لاہور ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی برائے اطلاعات وزیر اعلیٰ  پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  کا کہنا ہے کہ غریب اور بے گھر افراد کا اپنا گھر بنانے کا خواب تعبیر کے قریب ہے۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں 35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، 8500 کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کے حصول کے لیے آسان قرض اور سبسڈی ملے گی، پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر