Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

پاکستان افغانستان کے ساتھ دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے، وزیر خارجہ
وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے استنبول میں افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کیساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات ،افغان امن عمل ،امریکہ اور نیٹو  کا افغان سر زمین سے انخلاء کے اعلان کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے “سہ رکنی اجلاس” کے انعقاد پر ترکی کے کردار کو سراہا۔

دوران ملاقات وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کی خیریت دریافت کی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمارے بہت سے مفادات اور چیلنجز مشترک ہیں، افغانستان نہ صرف پاکستان کا ہمسایہ ملک ہے بلکہ ہم یکساں مذہبی، تہذیبی اور تاریخی اقدار سے جڑے ہوئے ہیں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں امن کے قیام سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں اور روابط کو فروغ ملے گا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چار دہائیوں سے جاری کشمکش کے خاتمے اور افعان امن عمل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے، تمام فریقین کو جامع اور سنجیدہ  اور نتیجہ خیز مذاکرات کا راستہ اپنانا ہوگا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ جب دوبارہ استنبول کانفرنس بلائی جائیگی تو تمام فریقین اس میں شرکت کریں گے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر