وزیر اعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج مریم نواز نے اپنے والد کی بیماری پر سیاست کی ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج ایک سزا یافتہ خاتون نے پریس کانفرنس کی، جس نے قطری خط سے شہرت حاصل کی تھی، اس راج کماری نے سب سے پہلے اپنے چچا کے خلاف نوحہ پڑھا، اب اس نے چچا کی میثاق معیشت کو مذاق قرار دے دیا۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا منی لانڈرنگ کرتا رہا، پاناما کے ذریعے اثاثے بنانے کی چوری سامنے آئی، جس کو ہم نے اپنا لیڈر چُنا وہ چور دروازے سے اپنے اثاثے بناتا رہا، اب ن لیگ 2 بیانیوں میں پھنس نہیں دھنس گئی ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ جرائم پیشہ خاتون ہیں، آپ یہ مت بھولیں کہ آپ کی سزا ختم نہيں ہوئی، آپ ضمانت پر ہیں، آپ کوعدالت نے تمام جرائم سے بری نہيں کیا۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے امیر قطر کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ امیر قطر کا پاکستان آنا عمران خان کی ملک دوست پالیسی پر اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو معاہدے ہونے جارہے ہيں وہ پاکستان کے لیے ایک نئی نوید سحر کا پیغام بنیں گے۔
قبل ازیں مریم نواز نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت کو تشویشناک قرار دیا اور کہا کہ نوازشریف کا علاج پاکستان میں ممکن ہے لیکن ڈاکٹرز دباؤ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی کئی سرجریز ہونی ہیں ان کے علاج میں مہینے نہیں کئی سال لگیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News