Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف کا علاج کےلئے لندن جانے کا امکان

Now Reading:

شہبازشریف کا علاج کےلئے لندن جانے کا امکان
شہباز شریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن جانے کی تیاری کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ  اگر ای سی ایل سے نام کورٹ نے نکال دیا تو پیرکو لندن جاؤں گا، ڈاکٹرز نے چیک اپ کا ٹائم دیا ہوا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کو کوئی پرواہ نہیں، بس اپوزیشن کو دیوارسے لگانا ہے اگر حکومت کا فوکس عوام اور ملک ہوتے تو صورتحال یہ نہ ہوتی ۔

شہباز شریف نے کہاکہ اگر عمران خان کو درد ہوتا تو ویکسین کےلئے سارے وسائل بروئے کار لاتا، ڈینگی کے خاتمے کےلئے ہماری حکومت نے سر دھڑ کی بازی لگائی تھی۔

شہباز شریف نے کہاکہ خود وزیر اعظم وزیر اعلیٰ اور گورنر کو شہروں سے باہر نکالتے کہ کس طرح کررونا کا مقابلہ کریں۔ عمران خان کی یوٹرنز بہت ہیں اس لئے کوئی اعتبار کرنے کو تیار نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے ایک صحافی کے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے  کہاکہ مولانا فضل الرحمان کو فون کیا لیکن ان کے گھر کے قریب سے بھی نہیں گزرا۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر