پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھرسوشل میڈیا پرتنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ہانیہ عامر اپنا نیا وی لاگ شیئر کرنے کے بعد مداحوں کی تنقید کا شکار ہوئیں۔
حال ہی میں اداکارہ نے کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو بلاگ شیئر کیا تھا۔
یوٹیوب چینل پر ویڈیو بلاگ میں اداکارہ کو ناک چھدوانے کے دوران تکلیف کی شدت سے اداکارہ کو روتا ہوا دیکھا گیا جبکہ ان کے مرد دوست ہنستے ہوئے کان چھدواتے نظر آئے۔
تاہم مداحوں کو ہانیہ عامر کی نئی ایکٹیویٹی پسند نہیں آئی۔
ایک صارف نے اداکارہ کی تکلیف پر شدید ردعمل کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور لکھا کہ ناک چھدوانے میں اب اتنی بھی تکلیف نہیں ہوتی۔
صارف نے مزید لکھا کہ بس لگتا ہے جیسے ذرا سی سوئی چبھی ہو۔
جبکہ ثمرا نامی صارف نے لکھا کہ ہانیہ نے سارے کام لاک ڈاؤن میں ہی کرنے ہیں۔

زوبیا نامی صارف نے ہانیہ کو اوور ایکٹنگ کی دکان قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ ایک صارف نے اداکارہ کے ناک چھدوانے کے طریقے کو ہی غلط قرار دیا اور لکھا کہ اچھے طریقے مثلاً پستول سے کروانی چاہیے۔
مریم نامی صارف نے لکھا کہ درد ہوتا ہے لیکن اتنا بھی نہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ بہت سے تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
